لوک سبھا انتخابات LIVE: لوگوں کو تقسیم اور آئینی اداروں کو کمزور کر رہے ہیں مودی، پرینکا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

20 Apr 2019, 6:10 PM

لوگوں کو تقسیم اور آئینی اداروں کو کمزور کر رہے ہیں مودی، پرینکا گاندھی

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کیرالہ کے وائناڈ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم مودی سوالوں کے جواب دینے سے ڈرتے ہیں اور راہ فرار اختیار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک مضبوط وزیر اعظم نہیں ہیں۔ وہ آپ کو ڈراتے ہیں، بانٹنے کا کام کرتے ہیں۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ مودی حکومت کی سب سے بڑی کمزوری یہی ہے۔

20 Apr 2019, 4:10 PM

الیکشن کمیشن سے بی جے پی کو ایک اور جھٹکا، مودی پر مبنی ویب سیریز پر روک

فلم ’پی ایم نریندر مودی‘ پر روک لگائے جانے کلے بعد الیکشن کمیشن نے آج پی ایم مودی کی زندگی پر مبنی ویب سیریز (مودی- جرنی آف اے کامن مین Modi- Journey of a Common Man) پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔

ہفتہ کے روز الیکشن کمیشن نے ’ایراز ناؤ‘ کو حکم دیا ہے کہ وہ ویب سیریز کی تمام قسطوں کی اسٹریمنگ کو اپنے تمام میڈیم پر بند کر دے۔ الیکشن کمیشن نے پہلے سے اپلوڈ کی گئیں قسطوں کو بھی ہٹانے کا حکم دیا ہے۔

اس سے پہلے وویک اوبرائے کی اداکاری والی پی ایم مودی کی زندگی پر مبنی فلم کو بھی الیکشن کمیشن نے ریلیز سے عین ایک دن قبل بین کر دیا تھا۔

20 Apr 2019, 3:10 PM

رامپور سے اعظم خان ہی جیتیں گے، مایاوتی

بی ایس پی سربراہ نے کہا کہ انہوں نے سنا ہے کہ رامپور میں بھی بی جے پی کے چوکیدار گھوم رہے ہیں لیکن اس بار ان کی چوکیداری کام نہیں آنے والی ہے۔ چوکیدار کتنا بھی زور لگا لے لیکن ان کی پارٹی کی ہار یقینی ہے۔ بھیڑ کے جو ش کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ عوام بی جے پی اور آر ایس ایس کو جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔ رامپور سے اعظم خان تاریخی جیت درج کریں گے وہیں مرادآباد میں ایس پی امیدوار ایس ٹی حسن اور سنبھل سے شفیق الرحمان برق بھی جیتیں گے۔

اترپردیش کے رامپور پارلیمانی سیٹ سے سماجوادی کے قدآور لیڈر و پارٹی امیدوار اعظم خان کے حمایت میں ووٹروں سے ووٹ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے بی ایس پی سپریمومایاوتی نے کہا کہ مرکز میں برسراقتدار پارٹی لاکھ ہتھکنڈے اپنائے لیکن رامپور سے اتحاد کے امیدوار اعظم خان کی جیت یقینی ہے۔


20 Apr 2019, 2:10 PM

اروناچل میں 19پولنگ مراکز پر ووٹنگ جاری

ایٹا نگر: اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی کے لئے ہورہی پھر سے پولنگ کے تحت سنیچر کو 19پولنگ مراکز پر پرامن طریقہ سے ووٹ ڈالے جارہے ہیں اور صبح دس بجے تک 49.81فیصد پولنگ درج کی گئی۔

ڈپٹی چیف الیکشن افسر لکین کویو نے بتایا کہ ریاست کے آٹھ اضلاع میں ان پولنگ مراکز پر صبح چھ بجے پھر سے ووٹنگ شروع ہوئی جو دوپہر دو بجے تک چلے گی۔ صبح دس بجے تک ان مراکز پر 49.81فیصد پولنگ ہوئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ اس دوران کہیں سے بھی الیکٹرونک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) میں گڑبڑی کی شکایت نہیں ملی ہے اور تمام مقامات پر پرامن طریقہ سے پولنگ جاری ہے۔

عام انتخابات کے پہلے مرحلہ میں 11اپریل کو اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی کے لئے ایک ساتھ ہوئی پولنگ میں 77.38فیصد ڈالے گئے تھے۔ پھر سے ووٹ ڈالے جانے کے بعدووٹوں کے فیصد میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ 2014کے انتخابات میں ریاست میں تقریباََ 77فیصد پولنگ ہوئی تھی۔ انتخابات کے نتائج کا اعلان 23مئی کو ایک ساتھ کیا جائے گا۔

20 Apr 2019, 1:09 PM

شرد پوار کا پی ایم مودی پر حملہ، جس کا خاندان نہیں وہ کس طرح دوسروں کے خاندان کو سمجھ سکتا ہے

این سی پی کی جانب سے جاری ایک بیان میں شرد پوار کے حوالے سے کہا گیا کہ جمعہ کی ریلی میں انہوں نے کہا، ’’جس کا خاندان نہیں ہے وہ کس طرح سمجھ سکتا ہے کہ خاندان کیا ہوتا ہے؟‘‘ شرد پوار نے کہا کہ مودی حکومت ریاست میں خشک سالی کو لے کر سنجیدہ نہیں ہے، انہوں نے کہا، ’’میرے پوتے روہت نے احمد نگر کے كرجات میں ٹینکروں کے ذریعے پانی فراہم کروایا، جبکہ بنیادی طور پر یہ کام حکومت کا تھا۔ ہم لوگوں کے ساتھ ہیں‘‘۔


20 Apr 2019, 12:09 PM

بھوپال سے دگ وجے سنگھ آج داخل کریں نامزدگی کے کاغذات

بھوپال: مدھیہ پردیش کے بھوپال پارلیمانی حلقہ سے کانگریس امیدوار اور سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ آج اپنا کاغذات نامزدگی داخل کریں گے۔

اس سے پہلے انہوں نے صبح ٹوئٹ کرتے ہوئے دارالحکومت کی ترقی کے لئے بھوپال کے لوگوں سے حمایت مانگی۔ انہوں نے لکھا کہ ایمانداری کا تانا بانا بھوپال کی شناخت ہے، ایسی شناخت جو بزرگوں نے وراثت کے طور پر ہمیں سونپی ہے۔ اس وراثت کو محفوظ رکھنے کی ذمہ داری ہے۔ ہم آہنگی کے سانچے میں ترقی کو فروغ دیں، ترقی کی دوڑ میں ثقافت اور ہماری شناخت مندمل نہ ہو جائے۔

انہوں نے لکھا کہ اس چیلنج کو قبول کرکے بھوپال کو بھوپال بنائے رکھتے ہوئے اس کی ترقی کے مقصد کیلئے، ماں نرمدا کے آشیرواد اور بھوپال کے عوام کی محبت اور حمایت سے وہ آج دوپہر نامزدگی کے کاغذات داخل کر رہے ہیں۔

دگو جے سنگھ نے کہا کہ بھوپال اپنے فطری حسن و خوبصورتی، اپنی ثقافتی شناخت اور پرسکون ماحول کے ساتھ ایک جدید بھوپال بنے، یہ ان کی کوشش رہے گی۔ بھوپال ایک گلوبل سٹی ہو، جہاں دنیا بھر سے روزگار لائے جا سکیں، بھوپال ہمیشہ فخر کے ساتھ سر اونچا رکھنے کا موقع دے، اس کے لئے وہ یہاں کے لوگوں کی حمایت کے خواہشمند ہیں۔

بھوپال سے دگوجے سنگھ کے مقابلے میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے مالیگاؤں دھماکے کی ملزمہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو میدان میں اتارا ہے۔

20 Apr 2019, 11:00 AM

مجھے غدار وطن سمجھا جا رہا ہے، بس چلے تو مجھے گولی مار دے انتظامیہ... اعظم خان

سماج وادی پارٹی کے رام پور سے امیدوار اعظم خان نے کہا ہے کہ انہیں غدار وطن سمجھا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر انتظامیہ کے بس میں ہوتا تو وہ 'مجھے گولی مار دیتے۔ اعظم خان نے یہ بات پابندی ہٹنے کے بعد گزشتہ روز کہی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔