بجٹ اجلاس: پارلیمنٹ میں اڈانی معاملے پر اپوزیشن کا ہنگامہ، لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی
پارلیمنٹ میں بجٹ اجلاس کا دوسرا ہفتہ آج سے شروع ہو گیا ہے۔ اڈانی تنازعہ کو لے کر پارلیمنٹ میں آج بھی اپوزیشن کا ہنگامہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔
پارلیمنٹ اجلاس کے دوسرے ہفتے کے آغاز کے ساتھ ہی ایوان میں اپوزیشن نے ہلّہ بول دیا، اڈانی معاملے میں جے پی سی کے مطالبے پر اپوزیشن نے ہنگامہ کیا۔ جس کے بعد دونوں ایوان لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی دو بجے تک ملتوی کرنی پڑی۔
کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوسرے ہفتے کے آغاز سے پہلے کہا کہ ہم جس مسئلے کو اٹھا رہے ہیں اس سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ بھارت جوڑو یاترا 46 دن پہلے مکمل ہوئی تھی۔ پولیس اب پوچھ گچھ کر رہی ہے کہ یاترا کے دوران کون کون ملا؟ بھارت جوڑو یاترا میں لاکھوں لوگ شامل ہوئے تھے، یہ تقریر جموں و کشمیر میں کی گئی تھی۔
ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ کنیا کماری سے کشمیر تک کے سفر کے دوران لوگوں نے مجھے اپنے مسائل بتائے۔ راہل گاندھی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ہم نے کل کے لیے وقت مانگا ہے، اگر بولنے دیا گیا تو ضرور بولیں گے۔ انہیں جمہوریت میں بولنے کی بھی اجازت نہیں ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔