لوک سبھا: رافیل معاملہ پر ہنگامہ کے بعد کارروائی کل تک ملتوی

کانگریس اراکین لوک سبھا میں رافیل معاملہ کی جانچ کے لیے جے پی سی تشکیل کا مطالبہ کر رہے تھے اور ٹی ڈی پی اراکین بھی اپنے کچھ مطالبات کو لے کر کافی ہنگامہ کر رہے تھے۔

پارلیمنٹ
پارلیمنٹ
user

قومی آواز بیورو

پارلیمنٹ میں سرمائی اجلاس کے دوران لوک سبھا اور راجیہ سبھا دونوں ہی ایوانوں کی کارروائی ہنگامہ کی نذر ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ منگل کے روز لوک سبھا میں وقفہ سوالات اور راجیہ سبھا میں وقفہ سوالات اور وقفہ صفر دونوں ہی نہیں چل سکے۔ لوک سبھا میں رافیل معاملہ پر ہنگامہ بڑھتا ہوا دیکھ کر کارروائی بدھ تک ملتوی کر دی گئی۔

رافیل معاملہ پر لوک سبھا میں کانگریس اراکین مشترکہ پارلیمانی کمیٹی یعنی جے پی سی کا مطالبہ کر رہے تھے جب کہ بی جے پی اراکین سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے راہل گاندھی سے معافی مانگنے کے لیے کہہ رہے تھے۔ دونوں ہی پارٹیوں کے اراکین اپنے اپنے مطالبات پر زور دے رہے تھے۔ اس درمیان اے آئی اے ڈی ایم کے اور ٹی ڈی پی اراکین اسمبلی بھی اپنے کچھ مطالبات کے لیے ہنگامہ کرتے ہوئے نظر آئے۔ لوک سبھا کارروائی شروع ہونے کے کچھ دیر بعد ہی دوپہر 12 بجے تک کے لیے کارروائی ملتوی ہوئی اور پھر کل تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

لوک سبھا میں وقفہ سوالات شروع ہونے کے ساتھ ہی کانگریس اراکین رافیل معاملہ میں جے پی سی تشکیل دینے کا مطالبہ اور اے آئی اے ڈی ایم کے اراکین کاویری ندی پر پشتہ تعمیر روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسپیکر کی کرسی کے پاس پہنچ گئے۔ ٹی ڈی پی اراکین آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہاتھوں میں تختیاں لے کر کرسی کے پاس پہنچ گئے۔ رافیل معاملہ پر کانگریس اراکین کا مطالبہ جے پی سی کے تعلق سے تھا اور انھوں نے بھی تختیاں ہاتھوں میں لے رکھی تھیں جس پر لکھا تھا ’وی ڈیمانڈ جے پی سی‘۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔