مزدوروں کی مدد کرنے سے مودی حکومت ناراض، دہلی کانگریس کے صدر حراست میں

کانگریس کا کہنا ہے کہ مودی حکومت خود تو مہاجر مزدروں کی مدد کرنے میں پوری طرح سے ناکام ثابت ہوئی ہے اور جب پارٹی کے دہلی صدر انیل چودھری نے ان کی مدد کی تو انہیں حراست میں لے لیا گیا

تصویر @INCDelhi<a href="https://twitter.com/intent/tweet?url=https%3A%2F%2Fwww.navjivanindia.com%2Fnews%2Flockdown-modi-government-did-not-like-helping-laborers-delhi-congress-president-detained&amp;text=%E0%A4%B2%E0%A5%89%E0%A4%95%E0%A4%A1%E0%A4%BE%E0%A4%89%E0%A4%A8%3A%20%E0%A4%AE%E0%A5%8B%E0%A4%A6%E0%A5%80%20%E0%A4%B8%E0%A4%B0%E0%A4%95%E0%A4%BE%E0%A4%B0%20%E0%A4%95%E0%A5%8B%20%E0%A4%85%E0%A4%9A%E0%A5%8D%E0%A4%9B%E0%A4%BE%20%E0%A4%A8%E0%A4%B9%E0%A5%80%E0%A4%82%20%E0%A4%B2%E0%A4%97%E0%A4%BE%20%E0%A4%AE%E0%A4%9C%E0%A4%A6%E0%A5%82%E0%A4%B0%E0%A5%8B%E0%A4%82%20%E0%A4%95%E0%A5%80%20%E0%A4%AE%E0%A4%A6%E0%A4%A6%20%E0%A4%95%E0%A4%B0%E0%A4%A8%E0%A4%BE%2C%20%E0%A4%A6%E0%A4%BF%E0%A4%B2%E0%A5%8D%E0%A4%B2%E0%A5%80%20%E0%A4%95%E0%A4%BE%E0%A4%82%E0%A4%97%E0%A5%8D%E0%A4%B0%E0%A5%87%E0%A4%B8%20%E0%A4%85%E0%A4%A7%E0%A5%8D%E0%A4%AF%E0%A4%95%E0%A5%8D%E0%A4%B7%20%E0%A4%95%E0%A5%8B%20%E0%A4%B2%E0%A4%BF%E0%A4%AF%E0%A4%BE%20%E0%A4%B9%E0%A4%BF%E0%A4%B0%E0%A4%BE%E0%A4%B8%E0%A4%A4%20%E0%A4%AE%E0%A5%87%E0%A4%82&amp;hashtags="></a><a href="https://www.facebook.com/sharer.php?u=https%3A%2F%2Fwww.navjivanindia.com%2Fnews%2Flockdown-modi-government-did-not-like-helping-laborers-delhi-congress-president-detained"></a><a href="https://api.whatsapp.com/send?text=https%3A%2F%2Fwww.navjivanindia.com%2Fnews%2Flockdown-modi-government-did-not-like-helping-laborers-delhi-congress-president-detained"></a>
تصویر @INCDelhi
user

قومی آواز بیورو

دہلی پردیش کانگریس کے صدر انیل چودھری کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ انیل چوہدری نے خود ٹوئٹ کر کے اس کی اطلاع دی ہے۔ انہوں نے ایک ویڈیو ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’مجھے پولیس نے اپنی رہائش گاہ پر حراست میں لے لیا ہے، پتہ نہیں کیوں؟ جیسے ہی مجھے معلوم چلے گا میں آپ کو مطلع کر دوں گا۔‘‘


ویڈیو میں انیل چودھری کہہ رہے ہیں ’’نمسکار، میں انیل کمار دہلی کانگریس پردیش کا صدر، آج جیسے ہی میں نیند سے بیدار ہوا، ہمارے علاقہ کے ایس ایچ او میرے گھر پہنچ گئے۔ انہوں نے مجھے بتایا کہ مجھے حراست میں لیا گیا ہے اور میں گھر سے باہر نہیں جا سکتا۔ میں نہیں جانتا کیوں؟ لیکن اگر وہ مجھے معلومات دیں گے تو میں آپ کو یہ بھی بتاؤں گا کہ کیوں؟‘‘

وہیں، دہلی کانگریس نے انیل چودھری کو حراست میں لئے جانے پر ٹوئٹ کر کے اعتراض ظاہر کرتے ہوئے حکومت پر الزام عائد کیا۔ پارٹی کی جانب سے کہا گیا کہ ایک طرف حکومت ضرورت مند لوگوں کی مدد کرنے میں مکمل ناکام ثابت ہوئی ہے وہیں دوسری طرف دہلی کانگریس کے صدر ان کی مدد کے لئے دن و رات مصروف ہیں، آج انیل چودھری کو دہلی پولیس نے حراست میں لیا ہے، ہم حکومت کے اس آمرانہ رویہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔


دہلی پولیس نے بھی انیل چودھری کو حراست میں لئے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انیل چودھری نے اس وقت نہ تو ماسک لگایا تھا اور نہ ہی جسمانی فاصلے کے قواعد پر عمل کیا تھا، جب وہ مہاجر مزدوروں کے ساتھ موجود تھے۔


غور طلب ہے کہ کورونا بحران کی وجہ سے نافذ ہونے والے ملک گیر لاک ڈاں نے ملک کے مہاجر مزدوروں پر بدحالی کا پہاڑ توڑ دیا ہے۔ غریب بے سہارا مزدور اپنی جان بچانے اور پیٹ بھرنے کے لئے پیدل گھروں کے لئے روانہ ہو چکے ہیں۔ راجدھانی دہلی کی سڑکوں پر روزانہ ہزاروں مزدور اپنی زندگی کی بقا کے لئے پیدل چل کر جدوجہد کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

ہفتے کے روز راہل گاندھی دہلی کی سڑکوں پر نکلے اور بہت سے مہاجر مزدوروں سے ملاقات کی اور ان کا حال دریافت کیے۔ مزدروں نے بتایا کہ گفتگو کے دوران راہل گاندھی نے سبھی مزدوروں کو ماسک، کھانا اور پانی دیا۔ اس کے بعد انہوں نے پارٹی کارکنان سے گاڑیاں منگوائیں اور انہیں گھر بھیجنے کا انتظام کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 17 May 2020, 6:40 PM