اسرائیل میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں اضافہ

اسرائیل نے لاک ڈاؤن کے اقدامات کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ دوگنا کردیا ہے اور بین گورین ایئرپورٹ سات فروری تک بند رہے گا۔

فائل تصویر آئی اےاین ایس
فائل تصویر آئی اےاین ایس
user

یو این آئی

ہندوستان میں کورونا کا قہر کم ہوتا نظر آ رہا ہے لیکن دنیاکے کئی ایسے ممالک ہیں جہاں یہ کورونا کا قہر جاری ہے۔ یوروپی ممالک اور امریکہ میں اس کاقہر جاری ہے اور اسرائیل میں بھی اس کا اثر نظر آ رہا ہے ۔ اسی وجہ سے اسرائیل کی حکومت کورونا وائرس لاک ڈاؤن کی توسیع پانچ فروری تک کر دی ہے، جبک بین گورین ایئرپورٹ سات فروری تک بند رہے گا۔

وزیراعظم بنجامن نتن یاہو کے دفتر نے پیر کی صبح یہ اعلان کیا۔حکومت نے آٹھ فروری کو شروع کی گئی پابندیوں کی توسیع کو منظوری کےلئے اتوار کی رات میٹنگ بلائی تھی۔مسٹر نتن یاہو کے دفتر نے آج صبح احتیاطی اقدامات کے ساتھ لاک ڈاؤن کی توسیع کو منظوری دینے کا اعلان کیا۔اس دوران بین گورین ہوائی اڈا مزید دودن سات فروری تک بند رہےگا۔


اسرائیل کی کابینہ بدھ کو کورونا وائرس پابندیوں کو آگے بڑھانے کے امکان پر بحث کرنے کےلئے پھر سے میٹنگ کرے گی۔مسٹر نتن یاہو کے مطابق لاک ڈاؤن کے اقدامات کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ دوگنا کردیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔