سولہ دنوں میں 25 لاکھ کسانوں کے قرض معاف ہوجائیں گے: کمل ناتھ

کمل ناتھ نے شام کو اسمبلی میں ژالہ باری سے فصلوں کے نقصان کے مسئلے پر بحث کے دوران دخل اندازی کرتے ہوئےیہ بات کہی۔ سابق وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے فصلوں کو نقصان پہنچانے کا معاملہ اٹھایا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے آج اسمبلی میں کہا کہ کانگریس نے کسانوں کے قرض معاف کرنے کا وعدہ مکمل ’ہوم ورک‘ کرنے کے بعد کیا تھا اور اس کے تئیں حکومت حساس تھی۔ آئندہ 16 دنوں کے اندر ریاست کے 25 لاکھ کسانوں کے قرض معاف ہو جائیں گے۔

کمل ناتھ نے شام کو اسمبلی میں ژالہ باری سے فصلوں کے نقصان کے مسئلے پر بحث کے دوران دخل اندازی کرتے ہوئےیہ بات کہی۔ سابق وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے فصلوں کو نقصان پہنچانے کا معاملہ اٹھایا تھا۔

کمل ناتھ نے کہا کہ کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے کسانوں کا قرض معاف کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ہم لوگوں نے پورا ’ہوم ورک‘ کرنے کے بعد یہ اعلان کیا تھا۔ آئندہ پانچ مارچ کو وہ بتا دیں گے کہ کسانوں کا قرض معاف کرنے کا وعدہ کیسے پورا کیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل چوہان نے ریاست میں گذشتہ دنوں ژالہ باری اور موسم کی وجہ سے فصلوں کو نقصان پہنچنے کا ذکر کیا اور الزام عائد کیا کہ متاثرہ کسانوں کی خبرلینے وزیر اعلیٰ اور ان کے وزیر زراعت نےکسانوں تک نہیں پہنچے۔ ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ کسانوں سے ملاقات کرکے ہی صحیح نقصان کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ کانوں سے سننے میں وہ بات نہیں ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔