امت شاہ سوچتے ہیں مجھے مار کر وہ الیکشن جیت جائیں گے!...ممتا بنرجی

ممتا بنرجی / آئی اے این ایس
ممتا بنرجی / آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

16 Mar 2021, 9:04 PM

ممتا بنرجی بی جے پی پر لگایا قتل کی سازش کا الزام!

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج ایک ریلی کے دران کہا کہ ’’امت شاہ پریشان ہو گئے ہیں کیونکہ ان کی ریلیوں میں بھیڑ جمع نہیں ہو رہی۔ ملک چلانے کی جگہ وہ کولکاتا میں بیٹھے ہیں اور ترنمول کانگریس کے لیڈروں کو پریشان کرنے کی سازش تیار کر رہے ہیں۔ وہ چاہتے کیا ہیں؟ کیا وہ سوچتے ہیں کہ وہ مجھے مار کر یہ الیکشن جیت لیں گے۔ وہ غلطی پر ہیں۔‘‘

16 Mar 2021, 8:04 PM

کھل کر اپنے دل کی بات نہیں کر سکتے بی جے پی اراکین پارلیمنٹ: راہل گاندھی

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے براؤن یونیورسٹی کے پروفیسر آشوتوش وارشنے کے ساتھ بات چیت کے دوران موجودہ ہندوستانی سیاست پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت بی جے پی اراکین پارلیمنٹ کھل کر اپنے دل کی بات نہیں کر سکتے، انھیں بتایا جاتا ہے کہ کیا کہنا ہے اور کیا نہیں۔

16 Mar 2021, 7:05 PM

زرعی قوانین کی واپسی ہمارا ہدف ہے: ہریش راوت

کانگریس لیڈر ہریش راوت نے کسان تحریک کو پرزور حمایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ہم ایک سیاسی پارٹی کی شکل میں اپنی ذمہ داری کو پورا کر رہے ہیں۔ ہم کسانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’زرعی قوانین کو واپس لیا جائے یہ ہمارا ہدف ہے، یہ ہماری جدوجہد ہے اور یہ جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک زراعت کے تینوں قوانین واپس نہیں لیے جاتے۔‘‘


16 Mar 2021, 6:04 PM

اکالی دل لیڈر سکھبیر بادل کورونا کے شکار، خود ٹوئٹ کر دی جانکاری

اکالی دل لیڈر سکھبیر سنگھ بادل کورونا کے شکار ہو گئے ہیں۔ اس سلسلے میں انھوں نے خود ٹوئٹ کر کے جانکاری دی۔ ٹوئٹ میں انھوں نے لکھا ہے کہ ان کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے اور ضابطے کے مطابق خود کو انھوں نے آئسولیٹ کر لیا ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے ان لوگوں سے کورونا ٹیسٹ کرانے کی گزارش کی ہے جو گزشتہ کچھ دنوں میں ان کے رابطے میں آئے ہیں۔

16 Mar 2021, 4:52 PM

پی ایم مودی کے چیف ایڈوائزر پی کے سنہا نے دیا استعفیٰ!

وزیر اعظم نریندر مودی کے چیف ایڈوائزر یعنی مشیر پی کے سنہا نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق منگل کے روز یہ خبر سامنے آئی کہ پی کے سنہا نے چیف ایڈوائزر کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے، حالانکہ انھوں نے یہ استعفیٰ کب دیا اس بارے میں مصدقہ طور پر کچھ سامنے نہیں آیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ آئی اے ایس 1977 بیچ کے افسر رہے سنہا کو ستمبر 2019 میں وزیر اعظم کے پرنسپل ایڈوائزر کے عہدہ پر تقرری ملی تھی۔ اس سے پہلے انھیں کچھ وقت کے لیے وزیر اعظم دفتر میں آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی تقرر کیا گیا تھا۔ وہ چار سالوں تک کابینہ سکریٹری کی شکل میں بھی اپنی خدمات دے چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔