وزیر اعظم مودی کی جانب سے مختار عباس نقوی نے درگاہ اجمیر شریف میں پیش کی چادر

تصویر بشکریہ ٹوئٹر
تصویر بشکریہ ٹوئٹر
user

قومی آواز بیورو

16 Feb 2021, 1:51 PM

وزیر اعظم مودی کی جانب سے مختار عباس نقوی نے درگاہ اجمیر شریف میں پیش کی چادر

خواجہ معین الدین چشتی کے 809ویں سالانہ عرس کے موقع پر مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے چادر پیش کی۔ درگاہ میں موجود سجادہ نشین نے کہا کہ وزیر اعظم نے پیغام بھیجا ہے کہ ملک میں امن و امان کے لیے دعا کی جایے۔

16 Feb 2021, 1:40 PM

جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ میں رام بن کے نوجوان کی لاش بر آمد

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے قاضی گنڈ میں منگل کی صبح رام بن کے ایک نوجوان کی لاش بر آمد ہوئ ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ قاضی گنڈ میں منگل کے روز مقامی لوگوں نے ایک نہر میں ایک لاش دیکھی اور پولیس کو فوری طور پر اس سلسلے میں مطلع کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ متوفی کی شناخت ہاشم الدین ساکن رام بن صوبہ جموں کے بطور ہوئی ہے۔ پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

16 Feb 2021, 12:38 PM

ٹیم انڈیا کی دوسرے ٹیسٹ میں شاندار جیت، انگلینڈ کو 317 رن سے شکست

ٹیم انڈیا نے چنئی میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن انگلینڈ کو 317 رنوں سے شکست دے دی ہے۔ ہندوستان نے اپنی پہلی اننگ میں 286 اور دوسری اننگ میں 329 رن اسکور کیے تھے۔ جواب میں انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگ میں 164 اور دوسرے اننگ میں 134 رنوں پر ڈھیر ہو گئی۔

ہندوستان کی طرف سے اکشر پٹیل نے 5 وکٹ حاصل کیے جبکہ آر اشون کو تین اور کلدیپ یادو کو دو وکٹ حاصل ہویے۔


16 Feb 2021, 12:06 PM

انگلینڈ کے 7 کھلاڑی آؤٹ، جیت سے 3 وکٹ دور ٹیم انڈیا

چنئی میں دوسرے ٹیسٹ کے دوران ٹیم انڈیا نے انگلینڈ کے 7 کھلاڑی آؤٹ کر دیے اور اب اسے جیت کے لیے محض تین وکٹ اور درکار ہیں۔ انگلینڈ کے ساتویں کھلاڑی فوکس کے آؤٹ ہوتے ہی امپایر نے لنچ بریک کا اعلان کر دیا۔ انگلینڈ کا اسکور فی الحال 116 رن ہے اور اسے جیت کے لیے اب بھی 366 رن درکار ہیں۔

16 Feb 2021, 11:05 AM

راہل گاندھی نے پلوامہ حملہ کے تعلق سے وزیر اعظم پر پھر حملہ بولا

راہل گاندھی نے وزیر اعظم مودی پر پلوامہ حملہ کے تعلق سے ایک بار پھر حملہ بولا ہے۔ کانگریس کے سابق صدر نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’وزیر اعظم 14 فروری 2019 کو ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے اور انہوں نے خفتیہ اطلاعات کو نظر انداز کر کے جوانوں کو پلوامہ میں مرنے کے لیے چھوڑ دیا۔‘‘ راہل گاندھی نے سوال کیا کہ خفیہ قابل کارروائی اطلاعات کو آخر کیوں نظر نداز کیا گیا؟


16 Feb 2021, 8:55 AM

صحافیوں کو کورونا ویکسینیشن گروپ میں شامل کرنے کا مطالبہ

برازیلیا: انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس نے پیر کے روز برازیل ، پیرو اور یوراوگوئے میں میڈیا اہلکاروں کو ویکسینیشن کے ترجیحی گروپ میں شامل کرنے کی درخواست کی ۔ یونین کے جنرل سکریٹری انتھونی بیلانگر نے کہا ’’ صحافی اہم اہلکار ہوتے ہیں اور انہیں قومی کووڈ ۔19 ٹیکہ کاری مہمات کے تحت دنیا بھر میں ترجیحی گروپ میں ٹیکے لگائے جانے چاہئے ‘‘۔

برازیلین فیڈریشن آف جرنلسٹس نے اس بات پر زور دیا کہ طبی اہلکاروں ، پولیس اور فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کی طرح صحافی خود کو جوکھم میں ڈالتے ہیں اور ہر شہری کو قابل اعتماد اور عوامی مفادات سے متعلق معلومات کی ضمانت دیتے ہیں۔ واضح ر ہے کہ اس وبا کی وجہ سے پیرو میں اب تک 108 صحافیوں کی موت ہو چکی ہے۔

16 Feb 2021, 7:58 AM

وزیراعظم نے اجمیر شریف درگاہ کے لئے چادر نذر کی

وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک چادر نذر کی ہے جو خواجہ معین الدین چشتیؒ کے 809ویں عرس کے موقع پر اجمیر شریف درگاہ پر چڑھائی جائے گی وزیر اعظم نے کہا کہ ’’ایک چادر نذر کی ہے جو خواجہ معین الدین چشتیؒ کے 809ویں عرس کے موقع پر اجمیر شریف درگاہ پر چڑھائی جائے گی۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔