ضمنی انتخاب: چار لوک سبھا اور دس اسمبلی سیٹوں کے نتیجوں کا اعلان کل

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

30 May 2018, 8:47 AM

تین لوک سبھا سیٹوں کے 123 بوتھوں پر از سر نو پولنگ جاری

اتر پردیش، مہاراشٹر اور ناگالینڈ کی 3 لوک سبھا سیٹوں کے لئے 123 پولنگ بوتھوں پر بدھ کی صبح پولنگ شروع ہو گئی۔ لوگ صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر سکیں گے۔ حالانکہ بھنڈارا-گوندیا کے دو اور ناگالینڈ کے ایک بوتھ پر صبح 7 بجے سے دن کے 3 بجے تک ہی پولنگ کا عمل جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ اتر پردیش میں کیرانہ سیٹ پر 73، مہاراشٹر میں بھنڈارا-گوندیا سیٹ کے 49 اور ناگالینڈ سیٹ کے ایک بوتھ پر از سر نو ووٹنگ کرائی جا رہی ہے۔ پیر کے روز ان پولنگ بوتھوں پر ووٹنگ مشینوں میں خرابی آنے سے انتخابی عمل متاثر ہوا تھا۔

تین ریاستوں کی 4 لوک سبھا اور 9 ریاستوں کی 10 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے تحت پیر کے روز ووٹنگ ہوئی تھی۔ انتخابات کے نتائج کا اعلان 31 مئی یعنی کل کیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

30 May 2018, 9:23 PM

دوبارہ ووٹنگ میں تقریباً 60 فیصد لوگوں نے حق رائے دہی کا استعمال کیا

کیرانہ سمیت لوک سبھا کی 3 سیٹوں کے لیے 123 بوتھوں پر از سر نو ووٹنگ کے بعد کل یعنی 31 مئی کو لوک سبھا کی 4 اور اسمبلی کی 10 سیٹوں پر ہوئے انتخابات کے نتائج آئیں گے۔ کیرانہ لوک سبھا حلقہ کے کل 73 پولنگ مراکز پر آج صبح 7 بجے سے پولنگ شروع ہوئی تھی۔ ضمنی انتخاب میں شاملی کے 5 اور سہارنپور ضلع کے 68 بوتھوں پر سخت سیکورٹی کے درمیان دوبارہ ووٹ ڈالے گئے۔ اطلاعات کے مطابق از سر نو ووٹنگ میں 5 بجے تک نکوڑ اسمبلی میں 61.30 فیصد اور گنگوہ میں 58.61 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ ووٹنگ کے لیے خواتین میں زبردست جوش دیکھنے کو ملی۔

30 May 2018, 2:14 PM

کیرانہ میں ایک بجے تک 46.45 فیصد پولنگ

اتر پردیش کی کیرانہ لوک سبھا سیٹ پر ضمنی انتخاب کے تحت 73 پولنگ بوتھوں پر از سر نو پولنگ جاری ہے۔ دوپہر ایک بجے تک 46.45 فیصد پولنگ درج کیا جا چکا ہے۔ پولنگ مراکز پر خاتون ووٹروں کی تعداد کافی زیادہ نظر آ رہی ہے۔


30 May 2018, 11:31 AM

سیاسی جماعت کی طوائف بن چکا ہے الیکشن کمیشن: شیو سینا

پال گھر لوک سبھا کے ضمنی انتخاب کو لے کر شیو سینا نے الیکشن کمیشن پر قابل اعتراض تبصرہ کر دیا ہے۔ شیو سینا کے رہنما سنجے راؤت نے کہا، ’’ہمارے کارکنان نے پال گھر ضمنی انتخاب میں بی جے پی کے لوگوں کو رنگے ہاتھ نوٹوں کو تقسیم کرتے ہوئے پکڑا تھا لیکن الیکشن کمیشن نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔ اگر انتخابی کمیشن ایسا ہی پورے ملک میں کر رہا ہے تو اس کا مطلب صاف ہے کہ وہ ایک سیاسی جماعت کے لئے طوائف کی طرح کام کر رہا ہے۔‘‘

30 May 2018, 10:37 AM

کیرانہ میں 500 اضافی وی وی پی اے ٹی کا استعمال

الیکشن کمیشن کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ کیرانہ میں از سر نو پولنگ کرانے کے لئے 500 اضافی وی وی پی اے ٹی مشینیں استعمال کی جا رہی ہیں۔ علاوہ ازیں ان میں کسی بھی طرح کی گڑبڑی کو جلد از جلد صحیح کرنے کے لئے 20 اضافی انجینئروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔