کانگریس کے اسٹار تشہیرکاروں کی فہرست جاری، کھرگے، سونیا، راہل، پرینکا، گہلوت، بگھیل سمیت 40 لیڈروں کے نام شامل

کانگریس نے اب گجرات اسمبلی انتخابات 2022 کے لیے اپنے اسٹار کمپینرز کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس میں کئی اہم اور قدآور لیڈروں کے نام شامل ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

گاندھی نگر: کانگریس نے گجرات اسمبلی انتخابات 2022 کے لیے اپنے اسٹار تشہیرکاروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس فہرست میں پارٹی کے کئی اہم لیڈروں کے نام شامل ہیں۔ پارٹی نے تشہیر کاروں کی جو فہرست الیکشن کمیشن کو پیش کی ہے اس میں کانگریس صدر ملکارجن کھرگے، سونیا گاندھی سے لے کر راہل گاندھی، پرینکا گاندھی سمیت 40 لیڈروں کے نام شامل ہیں۔ کانگریس کی اسٹار تشہیر کاروں کی فہرست میں راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت، کمل ناتھ، رگھو شرما، چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل سمیت کئی لیڈروں کو بھی جگہ دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گجرات میں پہلے مرحلے کی ووٹنگ یکم دسمبر کو ہوگی اور دوسرے مرحلے کی ووٹنگ 5 دسمبر کو ہوگی۔ اس کے بعد انتخابات کا نتیجہ 8 دسمبر کو آئے گا۔ ہماچل پردیش کے انتخابی نتائج کا بھی اسی دن اعلان ہونا ہے۔ انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی گجرات میں نوٹیفکیشن نافذ ہو گیا ہے۔ امیدوار 14 نومبر تک کاغذات نامزدگی داخل کر سکتے ہیں اور کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 17 نومبر مقرر کی گئی ہے۔


قبل ازیں، بی جے پی نے بھی گجرات کے لیے اسٹار تشہیر کاروں کی فہرست جاری کی تھی۔ بی جے پی کے اسٹار تشہیرکاروں کی اس فہرست میں پی ایم مودی سے لے کر امت شاہ، راج ناتھ سنگھ، نتن گڈکری، اسمرتی ایرانی، شیوراج سنگھ، نیرووا، روی کشن، منوج تیواری، ہیما مالنی، پریش راول، شامل ہیں۔ اس کے علاوہ گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی اور سابق نائب وزیر اعلیٰ نتن پٹیل کو بھی شامل کیا گیا ہے، ان دونوں نے الیکشن لڑنے سے انکار کر دیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔