بی ایس پی کے 51 امیدواروں کی فہرست جاری، 23 مسلم امیدواروں کے نام شامل
بی ایس پی نے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ والے 9 اضلاع کی 53 سیٹوں کے لئے ہفتہ کو اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ جن میں 23 مسلم امیدواروں کے نام شامل ہیں۔
لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے اترپردیش میں مجوزہ اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ والے 9 اضلاع کی 53 سیٹوں کے لئے ہفتہ کو اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ بی ایس پی کی جانب سے جاری امیدواروں کی فہرست میں 23 مسلم امیدواروں کے نام شامل ہیں۔
مایاوتی نے بی ایس پی سے جن مسلم امیدواروں کو انتخابی میدان میں قسمت آزمانے کا موقع دیا ہے ان میں ضلع سہارنپور، سنبھل سے 3۔3، بجنور، مرادآباد سے 5۔5، ضلع رامپور، امروہہ، بدایوں سے 2۔ اور ضلع شاہجہاں پور سے ایک امیدوار شامل ہیں۔
بی ایس پی نے جن مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دئیے ہیں ان میں ضلع سہارنپور کی بیہٹ سے رئیس ملک، نکوڑ سے ساحل خان، گنگوہ سے نعمان مسعود کے نام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ضلع بجنور کی نجیب آباد سے شاہنواز عالم، بڑھاپور سے محمد غازی، دھام پور سے کمال احمد، چاندپور سے ڈاکٹر شکیل ہاشمی، نور پور سے حاجی ضیاء الدین کو موقع دیا گیا ہے۔
جبکہ ضلع مرادآباد کی کانٹھ سے آفاق علی خان، ٹھاکر دوارا سے مجاہد علی، مردآباد دیہات سے عقیل چودھری، مردآباد نگر سے ارشاد حسین سیفی، کندرکی سے حاجی چاند بابو ملک، ضلع سنبھل کی اسمولی سے رفعت اللہ عرف نیتا چھدا، سنبھل سے شکیل احمد قریشی، گنور سے فیروز، ضلع رامپور کی چمروا سے عبدالمصطفی حسین بی ایس پی کے ٹکٹ پر قسمت آزمائیں گے۔
وہیں رامپور سے صداقت حسین، ضلع امروہہ کی نوگاوں سادات سے شاداب خان عرف ٹاٹا، امروہہ سے محمد ناوید ایاز، ضلع بدایوں کی سہسوان سے حاجی وٹن مسرت، شیخور پور سے مسلم خاں، ضلع شاہجہاں پور کی تلہر سے نواب فیضان علی خان کو پارٹی نے اپنا امیدوار بنایا ہے۔ جبکہ ضلع بجنور کی دو سیٹوں پر خاتون امیدواروں کو موقع دیا ہے جس میں نہٹور (ریزرو) سے پریا سنگھ، بجنور سے روچی ویرا اور بدایوں کی بلسی سے ممتا شاکیہ انتخابی میدان میں ہوں گی۔
اس کے علاوہ ضلع سہارنپور کی سہارنپور شہر سے منیش اروڑا، سہارنپور سے عجب سنگھ، دیوبند سے چودھری راجندر سنگھ، رامپور منہارن (ریزرو) سے روندر کمار مولہو، ضلع بجنور کی نگینہ سے برجپال سنگھ، ضلع مرادآباد کی بلاری سے انل کمار چودھری، ضلع سنبھل کی چندوسی (ریزرو) سے رنوجئے سنگھ، ضلع رامپور کی سوار سے شنکر لال سینی، بلاس پور سے رام اوتار کشیپ، ملک (ریزرو) سے سریندر سنگھ ساگر کے نام فہرست میں شامل ہیں۔
ضلع امروہہ کی دھنورا (ریزرو) سے ہرپال سنگھ، حسن پور سے پھرے رام عرف پھرے سنگھ گوجر، ضلع بدایوں کی بسولی (ریزرو) جئے پال سنگھ، بدایوں سے راجیش کمار سنگھ، داتا گنج سے رجت گپتا، ضلع بریلی کی بہیڑی سے آسے رام گنگوار، میر گنج سے کنور بھانو پرتاپ سنگھ گنگوار، بھوجیپورا سے یوگیش پٹیل، بتھری چین پور سے آشیش پٹیل، بریلی کینٹ (ریزرو) انل کمار بالمیکی، آنولہ سے لکشمن پرساد لودھی، ضلع شاہجہاں پور کی کٹرا سے راجیش کشیپ، جلال آباد سے انرودھ سنگھ یادو، پوایا (ریزرو) سےادے ویر سنگھ جاٹو، شاہجہاں پور سے سرویش چندر دھاندھو مشرا پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔