لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی بنائے گئے نئے فوجی چیف، 30 جون کو سبکدوش ہو رہے منوج پانڈے کی لیں گے جگہ

مرکزی حکومت نے 25 مئی کو چھٹے مرحلہ کی پولنگ کے بعد 26 مئی کو برّی فوج چیف جنرل منوج پانڈے کی مدت کار میں ایک مہینہ کی توسیع کر دی تھی، 30 جون کو وہ اس عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی، تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

مرکزی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی کو 30 جون کی دوپہر سے اگلے فوجی چیف کی شکل میں تقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ موجودہ فوجی چیف جنرل منوج پانڈے 30 جون کو دفتر چھوڑ رہے ہیں اور ان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی لیں گے۔ پی وی ایس ایم (پرم وِشسٹ سیوا میڈل) اور اے وی ایس ایم (اَتی وشسٹ سیوا میڈل) سے سرفراز لیفٹیننٹ جنرل دویدی نے طویل مدت تک جموں و کشمیر میں خدمات انجام دی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ حکومت نے 25 مئی کو چھٹے مرحلہ کی پولنگ کے بعد 26 مئی کو برّی فوج چیف جنرل منوج پانڈے کی مدت کار میں ایک مہینہ کی توسیع کر دی تھی۔ 30 جون کو وہ اس عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں۔ اس سے قبل وہ 31 مئی کو سبکدوش ہونے والے تھے۔ وزارت دفاع نے ان کی مدت کار میں ایک مہینہ کی توسیع کرتے ہوئے کہا تھا کہ آرمی رولس 1954 کے اصول 16اے(4) کے تحت سروس میں یہ توسیع دی گئی۔


بہرحال، یکم جولائی 1964 کو پیدا لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی کو 15 دسمبر 1984 کو ہندوستانی فوج کی انفینٹری (جموں و کشمیر رائفلس) میں کمیشن دیا گیا تھا۔ تقریباً 40 سالوں کی اپنی طویل اور خصوصی سروس کے دوران انھوں نے مختلف کمانڈ، اسٹاف، انسٹرکشنل و غیر ملکی تقرریوں میں کام کیا ہے۔ لیفٹیننٹ دویدی کی کمانڈ تقرریوں میں رجمنٹ (18 جموں و کشمیر رائفلس)، بریگیڈ (26 سیکٹر آسام رائفلس)، ڈی آئی جی، آسام رائفلس (مشرق) اور 9 کور کی کمان شامل ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔