وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے ’کون ہیں ایل جی؟‘ والے بیان پر ایل جی کا رد عمل ’جواب آئین میں دیکھیں‘

دہلی کے لیفٹننٹ گورنر (ایل جی) ونے سکسینہ نے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو خط لکھ کر ان کے اس بیان کو گمراہ کن، غلط اور توہین آمیز قرار دیا ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا ’کون ہے ایل جی؟‘

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: دہلی کے لیفٹننٹ گورنر (ایل جی) ونے سکسینہ نے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو خط لکھ کر ان کے اس بیان کو گمراہ کن، غلط اور توہین آمیز قرار دیا ہے، جس میں کیجریوال نے کہا تھا ’کون ہے ایل جی؟ کہاں سے آ گیا ایل جی؟‘۔ ایل جی نے خط میں کہا ’’کون ہے ایل جی، کہاں سے آیا ایل جی، اس کا جواب آپ کو آئین پر نظر ڈالنے پر مل جاتا۔‘‘

ایل جی نے کہا ’’16 جنوری کو وزیر اعلیٰ اسمبلی سے نکل کر مجھ سے ملنے کے لیے احتجاج کرنے راج نواس کے باہر پہنچے تھے۔ مجھے میڈیا سے اس بات کا علم ہوا، میں نے آپ کو اور نائب وزیر اعلیٰ کو مجھ سے ملنے کے لیے بلایا تھا اور مجھے آپ کے ساتھ لنچ کر کے خوشی ہوتی لیکن آپ مجھ سے نہیں ملے اور آپ کی طرف سے کہا گیا کہ آپ تمام ارکان اسمبلی کے ساتھ ملاقات کریں گے۔‘‘


ایل جی نے مزید کہا ’’آپ بھی اس بات پر اتفاق کریں گے کہ اتنے مختصر نوٹس پر 70-80 لوگوں سے بیک وقت ملاقات کرنا ممکن نہیں تھا اور اس سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوتا۔ بدقسمتی سے آپ سیاسی بیان بازی کرتے رہے اور آپ نے کہا کہ ایل جی نے ہم سے ملنے سے انکار کر دیا!‘‘

ایل جی نے کہا، "میں حیران تھا کہ شہر ترقی سے متعلق اتنے مسائل سے گھرا ہوا ہے اور آپ کو مارچ اور احتجاج کرنے کا وقت مل گیا۔" ایل جی نے اپنے خط میں کہا ہے کہ دہلی کے سرکاری اسکولوں میں حاضری کم ہو رہی ہے اور طلباء کے اندراج میں بھی کمی آئی ہے۔ میں نے آپ کو میٹنگ میں یہ بھی بتایا تھا کہ دہلی میں گزشتہ 8 سالوں میں ایک بھی نیا اسکول نہیں بنایا گیا ہے، جب کہ ڈی ڈی اے نے محکمہ تعلیم کو 13 پلاٹ الاٹ کیے ہیں۔ میں نے اساتذہ کو فن لینڈ بھیجنے کی تجویز کو مسترد نہیں کیا، بلکہ صرف لاگت کے فوائد کے تجزیہ کے لیے کہا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔