دہلی میں امن و امان کی خراب حالت کے لیے ایل جی ذمہ دار! سوربھ بھاردواج

عام آدمی پارٹی کے لیڈر سوربھ بھاردواج نے دہلی میں بڑھتے ہوئے جرائم کے معاملات کو لے کر دہلی کے ایل جی ونے کمار سکسینہ پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں جرائم کی وارداتیں دن بہ دن بڑھ رہی ہیں

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے لیڈر سوربھ بھاردواج نے دہلی میں بڑھتے ہوئے جرائم کے معاملات کو لے کر دہلی کے ایل جی ونے کمار سکسینہ پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں جرائم کی وارداتیں دن بہ دن بڑھ رہی ہیں۔ دہلی پولیس کا اس پر کوئی کنٹرول نہیں ہے۔ اخبارات میں جرائم کی خبریں دکھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سب کے لئے دہلی کے ایل جی ذمہ دار ہیں۔

سوربھ بھاردواج نے الزام لگایا کہ دہلی کا سیکورٹی نظام پوری طرح سے تباہ چکا ہے۔ اگر ہم این سی آر بی کے اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو دہلی میں جرائم کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ دہلی میں ایک لاکھ کی آبادی کے لیے ہر روز 1832 جرائم کیے جا رہے ہیں، جو کہ پورے ملک کے مجموعی اعداد و شمار سے 7 گنا زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب مقدمات درج ہوتے ہیں تو انہیں چارج شیٹ میں تبدیل کر کے عدالت میں نہیں لے جایا جاتا۔ ایسے کیسز کی تعداد صرف 30 فیصد ہے۔ جب کسی کو سزا نہیں ملے گی اور کسی کو انصاف نہیں ملے گا تو جرائم کی شرح خود بخود بڑھ جائے گی، یہ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ کی نا اہلی کو براہ راست ظاہر کرتا ہے، جسے ہندی میں بے کاری بھی کہا جاتا ہے۔ ایل جی مکمل طور پر ناکارہ نظر آ رہے ہیں۔

ایل جی پر حملہ کرتے ہوئے سوربھ بھاردواج نے کہا کہ انہیں جو کام کرنا ہے وہ خود نہیں کر پا رہے ہیں اور دوسروں کے گریبان میں بہت جھانکتے ہیں۔ اسکول کے پرنسپل کی طرح تبلیغ کرتے ہیں۔ وزراء کو خط لکھتے ہیں لیکن اپنا کام صحیح طریقے سے کرنے سے قاصر ہیں۔


انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ ایل جی دہلی میں عوام کی طرف سے منتخب حکومت کو کام کرنے نہیں دے رہے ہیں۔ دہلی حکومت کے تمام افسران پر ایل جی کا اپنا حکم چلتا ہے۔

دہلی پولیس میں آسامیوں کے معاملے پر سوربھ بھاردواج نے یہ بھی کہا کہ 2014 میں جب مرکزی حکومت بنی تو پولیس میں ساڑھے 5 ہزار عہدے خالی تھے۔ اب یہ تعداد بڑھ کر 13 ہزار ہو گئی ہے۔ جب پولیس ہی نہیں تو جرائم پر کیسے قابو پایا جائے گا؟ اس کے علاوہ مرکزی حکومت نے گزشتہ سال پولیس کے بجٹ میں 4.50 فیصد کی کمی کی ہے۔

سوربھ بھاردواج نے الزام لگایا ہے کہ پورے ملک میں خواتین کے خلاف جرائم کے واقعات میں 30 فیصد صرف دہلی میں ہو رہے ہیں۔ ایل جی صاحب نے دو ایسے کام کیے جو ان جرائم کو مزید فروغ دینے والے ہیں۔ 8000 بس مارشلز کو برطرف کیا گیا۔ اب ان 8000 بس مارشلز کے گھر نہیں چل رہے اور خواتین سے چھیڑ چھاڑ اور دیگر جرائم جو بسوں میں روکے گئے تھے، دوبارہ شروع ہو جائیں گے۔ ایل جی نے دہلی ویمن کمیشن سے 223 ملازمین کو بھی نکال دیا تاکہ وہ بھی مکمل طور پر بند ہو جائے۔

سوربھ بھاردواج نے پولیس پر بھی الزام لگایا ہے اور کہا ہے کہ گزشتہ دو سالوں میں پولیس میں بدعنوانی بڑھی ہے۔ جہاں پولیس والا رکشہ والے سے 300 روپے لیتا تھا اب وہ 500 روپے لیتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔