دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نےاسپتال میں آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا

مشرقی دہلی کے وویک وہار میں واقع ایک اسپتال میں سنیچر کی رات آگ لگنے کے بعد وہاں سے 12 نوزائیدہ بچوں کو باہر نکالا گیا، جس میں چھ کی موت ہوگئی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے چیف سکریٹری نریش کمار کو مشرقی دہلی کے وویک وہار میں بچوں کے اسپتال میں آگ لگنے کے واقعہ کی تحقیقات شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ایل جی  سکسینہ نے کل ایکس پر کہا کہ انہوں نے چیف سکریٹری کو دہلی کے بچوں کے اسپتال میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر آف پولیس کو بھی تمام سہولیات کو یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔


ایل جی نے کہا کہ وہ سوگوار خاندان کے افراد سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور سب کو ریلیف کا یقین دلاتے ہیں اور اس بات کو یقینی بنائیں گےکہ مجرموں کو سزا دی جائے۔واضح رہے کہ مشرقی دہلی کے وویک وہار میں واقع ایک اسپتال میں سنیچر کی رات آگ لگنے کے بعد وہاں سے 12 نوزائیدہ بچوں کو باہر نکالا گیا، جس میں چھ کی موت ہوگئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔