پائیدار امن اور مذہبی ہم آہنگی کے بغیر کوئی بھی ترقی ممکن نہیں، منوج سنہا

کانفرنس کو جموں کشمیر کے لئے ایک تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے خواتین کے خلاف تشدد سے پاک معاشرہ قائم کرنے میں مذہبی قائدین کی کوششوں کو سراہا۔

فائل تصویرآئی اے این ایس
فائل تصویرآئی اے این ایس
user

یو این آئی

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے معاشرے کے معززین اور مذہبی قائدین کو نئی نسل میں امن اور یگانگت کا پیغام عام کرنے کے لئے کہا ہے۔موصوف منگل کو یہاں ایس کے آئی سی سی میں کشمیر میں مذہبی قائدین کے سنگم کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

ایک روزہ طویل کانفرنس میں قریباً 550 مذہبی قائدین جن میں مولوی اور مفتی بھی شامل تھے، 200 خواتین اور 200 نوجوانوں نے شرکت کی۔


کانفرنس میں معروف مذہبی رہنما شیخ مظفر، مفتی نثار احمد، مولانا مظفر، طارق احمد، مفتی اسلم، خالدہ پروین، راکیش کول جی، مولانا مفتی سخی راٹھور، مولوی جاوید، مولوی شبیر، مولانا عبدالمجید پرے، مفتی غلام مصطفےٰ، مفتی مدثر محمد نے شرکت کی۔

کانفرنس کو جموں کشمیر کے لئے ایک تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے خواتین کے خلاف تشدد سے پاک معاشرہ قائم کرنے میں مذہبی قائدین کی کوششوں کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر مختلف مذہبوں اور ثقافتوں کا مسکن رہا ہے جس سے جہاں کی مخلوط ثقافت کو پنپنے کا موقعہ ملا ہے۔


منوج سنہا نے کہا کہ پائیدار امن، مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کے بغیر کوئی بھی ترقی ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے مذہبی قائدین اور خواتین کو نشیلی ادویات کی لعنت پر روک تھام لگانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔