ایل جی منوج سنہا نے کی مہلوک ٹی وی آرٹسٹ کے اہل خانہ سے ملاقات
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے مہلوک خاتون کے والدین و دیگر اہل خانہ کو تعزیت پیش کی۔ اس موقع پر ضلع کے دیگر اعلیٰ عہدیدارن بھی ان کے ہمراہ تھے۔
سری نگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اتوار کے روز وسطی ضلع بڈگام کے حشرو چاڈورہ پہنچے اور وہاں پانچ روز قبل ملی ٹینٹوں کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والی خاتون آرٹسٹ امرین کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے مہلوک خاتون کے والدین و دیگر اہل خانہ کو تعزیت پیش کی۔ اس موقع پر ضلع کے دیگر اعلیٰ عہدیدارن بھی ان کے ہمراہ تھے۔
اس موقع پر ایل جی نے ٹی وی آرٹسٹ کے والد خضر محمد کو یقین دلایا کہ انتظامیہ اُن کی ہر سطح پر مدد فراہم کرئے گی۔ بتادیں کہ وسطی ضلع بڈگام کے حشرو چاڈورہ علاقے میں 25 مئی کو ملی ٹینٹ رہائشی مکان میں داخل ہوئے اور وہاں ٹی وی آرٹسٹ امرین پر پستول سے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں اُس کی برسر موقع ہی موت واقع ہوگئی، جبکہ فائرنگ کے اس واقعے میں دس سالہ فرہان زبیر بھی زخمی ہوگیا تھا۔ خاتون کی ہلاکت کے چوبیس گھنٹے بعد پولیس نے دعویٰ کیا کہ امرین کے قتل میں ملوث دو مقامی ملی ٹینٹوں کو اونتی پورہ تصادم میں مار گرایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مودی کے ہندو راشٹر میں ہندو سب سے زیادہ پریشان... ظفر آغا
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔