ملک میں کورونا انفیکشن کے ایک ہزار سے بھی کم نئے معاملے

ملک میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کرناٹک میں ایکٹو کیسز کی تعداد میں 20 فی صد کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ گوا میں سات، اتراکھنڈ میں تین، آسام اور میزورم میں ایک ایک کیس کا اضافہ ہوا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے ایک ہزار سے بھی کم معاملے سامنے آئے ہیں اور اسی دوران چار مریضوں کی موت ہو گئی ہے۔ اس دوران ملک میں کورونا ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 367 افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے اور اب تک ملک میں 2,20,66,92,059 افراد کو ویکسینیشن کی جا چکی ہے۔

پیر کو وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فعال کیسز کی تعداد 1,022 کم ہو کر 14,493 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,31,778 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1,815 بڑھ کر 4,44,35,204 تک پہنچ گئی ہے۔


ملک میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کرناٹک میں ایکٹو کیسز کی تعداد میں 20 کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ گوا میں سات، اتراکھنڈ میں تین، آسام اور میزورم میں ایک ایک کیس کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ 292 کورونا کیسز کی کمی درج کی گئی ہے۔ اسی عرصے میں اڈیشہ میں 211، مہاراشٹر میں 103 سمیت دیگر ریاستوں آندھرا پردیش، اروناچل پردیش، بہار، چنڈی گڑھ، چھتیس گڑھ، دہلی، گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، میگھالیہ، ناگالینڈ، پڈوچیری، پنجاب راجستھان، سکم، تمل ناڈو، تلنگانہ، اتر پردیش اور مغربی بنگال میں کورونا کیسز میں کمی آئی ہے۔ جبکہ میزورم، پنجاب، اتر پردیش اور مغربی بنگال میں بالترتیب ایک ایک شخص کی اس بیماری سے موت ہوئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 15 May 2023, 12:11 PM