بائیں بازو کی جماعتیں 6 دسمبر کو یوم سیاہ منائیں گی
نئی دہلی: بائیں بازو کی جماعتوں نے بابری مسجد کے انہدام کے واقعہ کے پچیس سال مکمل ہونے کے موقع پر چھ دسمبر کو ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
مارکسی کمیونسٹ پارٹی، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا، سی پی آئی (ایم ایل)ریولوشنری سوشلسٹ پارٹی آف انڈیا، آل انڈیا فارورڈ بلاك، سوشلسٹ یونٹی سنٹر آف انڈیا نے آج یہاں ایک مشترکہ بیان جاری کر کے اس فیصلے کی اطلاع دی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سنگھ پریوار(آر ایس ایس) کی حمایت یافتہ ہندوتو بریگیڈ نے 1992 میں چھ دسمبر کو بابری مسجد کو منہدم کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا اور آج ان طاقتوں کو حکمراں بی جے پی کی جانب سے تحفظ مل رہا ہے اور وہ خود کو ہی قانون کی طرح سمجھ رہی ہیں۔ وہ مسلمانوں اور دلتوں پر کھلے عام حملہ آور ہورہے ہیں۔
ملک بھر میں جگہ جگہ گئوركشك یہ حملے کر رہے ہیں اور بی جے پی کے ممبران پارلیمنٹ اور وزرا ان کی کھلم کھلا حمایت کر رہے ہیں، لہذا معاشرے میں فرقہ وارانہ پولرائزیشن کو روکنے کے لئے تمام بائیں کی جماعتوں نے چھ دسمبر کو جو بابا صاحب کی برسی بھی ہے، ملک بھر میں یوم سیاہ منائیں گے۔بیان میں، بائیں بازو کی تمام یونٹوں سے جگہ جگہ یوم سیاہ کے انعقاد کی اپیل کی گئی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔