اسرائیل پر بائیں بازو کی جماعتوں نے مودی حکومت کے موقف کی 'سخت تنقید' کی

بائیں بازو کی جماعتوں نے ہندوستانی حکومت سے امریکہ کے ساتھ نئی دہلی میں ہونے والی میٹنگ میں اسرائیل نسل کشی کی حمایت بند کرنے کی اپیل کی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

ہندوستان کی بائیں بازو کی سیاسی جماعتوں نے ہندوستان اور امریکہ کے وزرائے دفاع اور خارجہ کی مشترکہ میٹنگ میں حماس کے خلاف اسرائیلی فوجی کارروائی کو فوری طور پر روکنے کے عالمی مطالبے کی حمایت نہ کرنے پر مودی حکومت کی سخت تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ موقف اسرائیل کے اقدامات کو جائز قرار دینے والا ہے۔

ایک مشترکہ بیان میں ان جماعتوں نے غزہ میں جاری کارروائی کو امریکہ اور یہودی ریاست کی طرف سے 'فلسطینیوں کی نسل کشی' قرار دیتے ہوئے اس کارروائی کو فوری طورپر بند کرنے کی اپیل کی۔ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-مارکسسٹ (سی پی آئی-ایم)، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا، سی پی آئی (مارکسسٹ-لیننسٹ)، آل انڈیا فارورڈ بلاک اور ریوولیوشنری سوشلسٹ پارٹی (آر ایس پی) نے ایک مشترکہ بیان میں مودی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے امریکہ کے ساتھ 2+2 پر (دفاع اور وزرائے خارجہ) کے درمیان مشترکہ مذاکرات میں اسرائیل کے اقدامات کو فوری طور پر ختم کرنے کی عالمی اپیل کی حمایت نہیں کی۔


ان جماعتوں نے قبل ازیں جمعہ کو ہندوستانی حکومت سے امریکہ کے ساتھ نئی دہلی میں ہونے والی میٹنگ میں اسرائیل نسل کشی کی حمایت بند کرنے کی اپیل کی تھی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اس میٹنگ میں ہندوستان نے اسرائیل فلسطین مسئلہ کے لیے دو ریاستی تجویز کی حمایت کا اعادہ کیا ہے اور انسانی بنیادوں پر کارروائی روکنے کی اپیل کی ہے۔ بائیں بازو کی جماعتوں نے کہا ہے کہ 'جنگ بندی کی اپیل نہ کرنا جاری اسرائیلی کارروائی کو جائز قرار دینا ہے۔'

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی کارروائی میں 10 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں سے نصف بچے تھے۔سی پی آئی (ایم) کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے ٹویٹر پر یہ بیان پوسٹ کیا اور لکھا، "یہ بربریت بند کرو۔"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔