مودی، سونیا سمیت مختلف پارٹیوں کے رہنماؤں نے یوم جمہوریہ کی مبارک باد پیش کی
وزیر اعظم، کانگریس صدر، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جے پی نڈا سمیت مختلف پارٹیوں کے رہنماؤں نے 71 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر اتوار کو ہم وطنوں کو مبارک باد دی
نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی، کانگریس صدر سونیا گاندھی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جے پی نڈا سمیت مختلف پارٹیوں کے رہنماؤں نے 71 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر اتوار کو ہم وطنوں کو مبارک باد دی۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا’’تمام ہم وطنوں کو یوم جمہوریہ کی بہت بہت مبارک باد، جے ہند! ‘‘
کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے اپنے پیغام میں کہا ’’آپ سبھی کو یوم جمہوریہ کی دل سے مبارک باد‘‘۔
کانگریس کے سابق صدر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے ٹوئٹر پر لکھا ’’تمام ہم وطنوں کو یوم جمہوریہ کی دلی مبارکباد‘‘۔
وہیں مرکزی وزیر داخلہ شاہ نے ٹویٹ کر کے کہا’’تمام ہم وطنوں کو 71 ویں یوم جمہوریہ کی دلی مبارکباد‘‘۔
بی جے پی کے موجودہ صدر جے پی نڈا نے ٹوئٹر پر ملک کے باشندوں کو یوم جمہوریہ کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا ’’دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت میں انصاف، آزادی، برابری، قومی اتحاد اور سالمیت اور بھائی چارے کے لئے وقف ’یوم جمہوریہ‘ کی دلی مبارکباد۔ آئیے 71 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر ان اعلی آدرشوں کو دوبارہ یاد کرکے ہندوستان کی ترقی میں اپنے تعاون کو یقینی بنائیں‘‘۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 26 Jan 2020, 10:51 AM