چنمانند پر الزام لگانے والی قانون کی طالبہ کو امتحان دینے سے روکا گیا
شاہجہاں پور جیل سے پولیس سیکورٹی میں امتحان دینے ایل ایل ایم کی طالبہ آج رہیل کھنڈ یونیورسٹی پہنچی تھی لیکن اس کے پاس ایڈمٹ کارڈ اور شاہجہاں پور عدالت کی جانب سے حکم نامہ نہیں تھا۔
سابق مرکزی وزیر سوامی چنمیا نند پر عصمت دری کا الزام لگانے والی و بلیک میل کرنے کے الزام میں جیل میں بند متأثرہ قانون کی طالبہ کو روہیل کھنڈ یونیورسٹی انتظامیہ نے امتحان میں بیٹھنے سے روک دیا۔
شاہجہاں پور جیل سے پولیس سیکورٹی میں امتحان دینے ایل ایل ایم کی طالبہ آج رہیل کھنڈ یونیورسٹی پہنچی تھی لیکن اس کے پاس ایڈمٹ کارڈ اور شاہجہاں پور عدالت کی جانب سے حکم نامہ نہیں تھا۔ طالبہ نے امتحان دینے کے لئے یونیورسٹی انتظامیہ کے افسران سے ملنے کی بھی کوشش کی لیکن انہیں ملنے سے منع کردیا گیا۔
طالبہ افسران کی رہائش گاہ پر بھی گئی۔طالبہ ابھی یونیورسٹی احاطے میں ہی ٹھہری ہوئی ہے۔ طالبہ کی آج سے ایل ایل ایم تیسرے سمسٹر کے امتحان کا آغاز ہوا۔ اس سے پہلے پیر کو یونیورسٹی انتظامیہ نے طالبہ کو بیک پیپر دینے کی اجازت دی تھی جس کے بعد طالبہ نے اپنا امتحان دیا تھا۔
شاہجہاں پور کے چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ نے طالبہ کی اس عرضی کو خارج کردیا تھا جس میں تیسری سمسٹر میں 75 فیصدی حاضری کے سلسلے میں اسے کچھ راحت دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ نے اسے اپنے اختیار سے باہر بتایا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔