راجستھان : گائے اسمگلنگ کی تو گاڑی ضبط کر لی جائے گی

راجستھان حکومت نے گایوں کی اسمگلنگ روکنے کے ارادے سے تشکیل شدہ قانون کو ترمیم کر دیا ہے ۔ یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے کی صدارت میں وزراء کونسل کے اجلاس میں لیا گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

جے پور: راجستھان حکومت کی طرف سے گائے اسمگلنگ کے قانون میں ترمیم کی گئی ہے جس کے بعد ایسی گاڑی کو انتظامیہ کی طرف سے ضبط کر لیا جائے گاجن کے ذریعہ گایوں کی اسمگلنگ کی جائے گی۔ علاوہ ازیں ملزمین کو گرفتار بھی کر لیا جائے گا۔ اس ترمیم کو منظوری کے لئے اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

گائے اسمگلنگ قانون (پروہیبشن آف سلاٹر اینڈ ریگولیشن آف ٹیپریری مائگریشن آف ایکسپورٹ) ایکٹ 1995 میں ایک نیا سیکشن 6(اے) جوڑا گیا ہے جس کے تحت گائے کی اسمگلنگ میں استعمال شدہ گاڑی کو ضبط کرنے کے بعد جرمانہ ادا کرنے پر ریلیز کیا جائے گا۔

کابینہ کے اجلاس کے بعد راجستھان کے پارلیمانی امور کے وزیر راجیندر راٹھور نے ایک پریس کانفرنس کے دوران فیصلہ کے تعلق سے معلومات دی۔

انہوں نے بتایا کہ ’’جانوروں کی اسگلنگ کرنے پر ٹھیک ایکسائیز قانون کی طرز پرکارروائی کی جائے گی اور گاڑی کو ضبط کر لیا جائے گا۔ پچھلےقانون میں گاڑی کو ضبط کرنے اور ملزین کی گرفتاری کا اصول نہیں تھا لیکن ترمیم کے بعد اب افسران کو ان پر کارروائی کرنے کا حق مل گیا ہے۔ ‘‘ راٹھور نے کہا کہ مرکز کی ہدایت پر بھینسوں کو اس قانون سے علیحدہ رکھا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔