عالمی معاشی فورم میں ’تلنگانہ میں سرمایہ کاری کریں‘ مہم کا آغاز
کانگریس حکومت کی مہم ’تلنگانہ میں سرمایہ کاری کریں‘ کا مقصد عالمی سرمایہ کاروں کو ریاست کی جانب راغب کرنا ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کی کانگریس حکومت نے 16 جنوری کو عالمی معاشی فورم میں ’تلنگانہ میں سرمایہ کاری کریں‘ مہم کا آغاز کیا ہے۔ اس مہم کا مقصد عالمی سرمایہ کاروں کو ریاست کی جانب راغب کرنا ہے۔ وزیراعلی ریونت ریڈی کی قیادت میں تلنگانہ کے وفد نے وزیر آئی ٹی ڈی سریدھر بابو کے ساتھ سرکردہ عالمی کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ اہم ملاقات کیں۔
تلنگانہ کے وفد میں شامل ارکان نے سرکردہ صنعت کاروں سے اہم بات چیت کی، جس میں ڈاوس میں خطیر سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے آئی ٹی اور بایو میڈیکل سائنسز کے ایک بڑے مرکز کے طور پر تلنگانہ کی طاقت کو ظاہر کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ وزیراعلی نے تلنگانہ میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے اہم شخصیات سے ملاقات بھی کی۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے ان کی حکومت کی ترجیحات، نئی تشکیل شدہ ریاستی حکومت، اور معیار زندگی کو بڑھانے اور پائیدار ترقی کے حصول کے لیے حکومتوں، صنعت کاروں اور کاروباری شراکت داروں کے درمیان باہمی تعاون کی کوششوں کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔