کسانوں پر لاٹھی چارج شرمناک: راہل پرینکا
کسان محنت کرکے کھیتوں میں لہلہاتی ہوئی فصل دیتے ہیں۔ بی جے پی حکومت اپنا حق مانگنے پرانہیں لاٹھی سے لہولہان کرتی ہے۔
کانگریس کے سابق صدار راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نےبھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو کسان مخالف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہریانہ کے کرنال میں سنیچر کو کسانوں پر لاٹھی چارج شرمناک ہے۔ اور بی جے پی حکومت کی یہ کارروائی اس کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی۔
مسٹر گاندھی نے ٹوئٹ کیا ’’پھر خون بہایا ہے کسان کا، شرم سے سر جھکا ہندوستان کا۔ کسان مخالف بی جے پی۔‘‘
اس سے قبل محترمہ گاندھی نے کہا، “کسان محنت کرکے کھیتوں میں لہلہاتی ہوئی فصل دیتے ہیں۔ بی جے پی حکومت اپنا حق مانگنے پرانہیں لاٹھی سے لہولہان کرتی ہے۔ کسانوں پر پڑی ایک ایک لاٹھی بی جے پی بی جے پی حکومت کے تابوت میں کیل کاکاکم کرے گی۔تصویر: کنرلا میں کسانوں پر لاٹھی چارج۔
کانگریس محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے بھی اس لاٹھی چارج پر ہریانہ حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا ’’کھٹر صاحب، آج کرنال میں ہر ہریانوی کی روح پرلاٹھی برسائی ہے۔ زمین کے خدا کسان کولہولہان کرنے والی گناہ گار بی جے پی کا جبرراکشسوں کے جیسا ہے۔ سڑکوں پر کسانوں کے جسم سے رستے خون کوآنے والی تمام نسلیں یاد رکھیں گی۔ التجا نہیں، اب جنگ ہوگی، زندگی ہوگی یا موت۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔