اہم خبریں: گوا میں انتخابی تشہیر کے دوران پرینکا نے خواتین کے لیے کیا بڑا اعلان
گوا میں کانگریس حکومت بنی تو سرکاری ملازمت میں خواتین کے لیے 30 فیصد سیٹیں ہوں گی محفوظ: پرینکا
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے 7 فروری کو گوا میں کانگریس امیدواروں کے لیے انتخابی تشہیر کی۔ اس دوران انھوں نے کہا کہ ’’ہماری حکومت اگر گوا میں بنتی ہے تو ہم ریاست کی سبھی سرکاری ملازمتوں میں خواتین کے لیے 30 فیصد سیٹیں محفوظ کریں گے۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ’’خواتین کے خلاف جرائم کم کرنے کے لیے لیڈی پولیس اسٹیشن کھولا جائے گا۔ علاوہ ازیں گوا میں ماحولیات کو پراگندہ کرنے والے تین پروجیکٹوں کو بند کیا جائے گا۔‘‘
بی جے پی سے زیادہ جھوٹ بولنے والی کوئی پارٹی نہیں… اکھلیش یادو
ایس پی صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی سے زیادہ جھوٹ بولنے والی کوئی پارٹی نہیں۔ آج ملک میں سب سے غیر محفوظ خواتین اگر کہیں ہیں تو وہ اتر پردیش میں ہیں۔ خواتین کمیشن کو اگر سب سے زیادہ شکایات کہیں سے آئی ہیں تو وہ یوپی سے آئی ہیں۔ سب سے زیادہ فرضی انکاؤنٹر بھی یوپی میں ہوئے ہیں۔
چین میں برفانی طوفان کے لیے 'بلیو الرٹ' جاری
بیجنگ: چین کے محکمہ موسمیات نے پیر کو ملک کے مشرقی حصے میں شدید برف باری کے حوالے سے 'بلیو الرٹ' جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر سے منگل کی صبح تک انہوئی، جیانگ سو اور ژی جیانگ کے کچھ حصوں میں برفانی طوفان کا امکان ہے۔ اس دوران ایک سے چار سینٹی میٹر کے درمیان برف باری متوقع ہے۔ وارننگ جاری کرتے ہوئے محکمہ نے کہا کہ بعض علاقوں میں چھ سینٹی میٹر تک برفباری کا امکان ہے۔
ملک میں کورونا کے 83,876 نئے کیسز، 895 لوگوں کی موت
ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 83,876 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور اب روزانہ کے کیسز ایک لاکھ سے بھی کم ہو گئے۔ اس دوران 1,99,054 افراد کو ڈسچارج کیا گیا۔ جبکہ 895 افراد ہلاک ہوئے۔
دارالحکومت دہلی میں کلاس 9 سے 12 تک کے اسکول دوبارہ کھلے
دہلی: دارالحکومت دہلی میں کلاس 9 سے 12 تک کے اسکول دوبارہ کھول دیئے گئے ہیں۔ اس دوران نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے ایک اسکول میں بچوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ جب میں نے بچوں سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ آن لائن پڑھائی اتنی اچھی نہیں ہو سکتی جتنی اسکول میں ہو سکتی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔