اہم خبریں: اگر پی ایم نے غلطی کا اعتراف کیا ہے تو نقصان کا ازالہ کرنا ہوگا... راہل گاندھی
اگر پی ایم نے غلطی کا اعتراف کیا ہے تو نقصان کا ازالہ کرنا ہوگا... راہل گاندھی
کانگریس رہنما راہل گاندھی نے کہا کہ آپ نے کہا کہ وزیر اعظم نے معافی مانگی، اس کا مطلب ہے کہ وزیر اعظم نے مان لیا کہ ان کی غلطی کی وجہ سے 700 لوگ مارے گئے، ان کی غلطی کی وجہ سے تحریک شروع ہوئی۔ اگر انہوں نے غلطی کا اعتراف کیا ہے تو نقصان کا ازالہ کرنا ہوگا۔
بحث کے بغیر حکومت نے لوک سبھا میں پاس کیا زرعی قانون کو منسوخ کرنے والا بل
لوک سبھا کی کارروائی شروع ہوتے ہی اپوزیشن کا ہنگامہ شروع ہوگیا۔ ہنگامے کے درمیان وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے زرعی قانون واپس لینے کا بل پیش کیا ہے۔ جسے بغیر کسی بحث کے منظور کر لیا گیا، اس کے بعد لوک سبھا کی کارروائی منگل تک کے لئے ملتوی کر دی گئی۔ لوک سبھا میں کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے ایوان میں بل پر بحث کا مطالبہ کیا تھا۔
آج ان داتاؤں کی جیت پارلیمنٹ میں گونجے گی... پرینکا گاندھی
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا کہ آج سڑکوں پر ہمارے ان داتاؤں کے ذریعہ جاری جدوجہد کی جیت پارلیمنٹ میں گونجے گی۔ آج ایک بار پھر کسانوں کی تحریک میں شہید ہونے والے 700 کسانوں ور لکھیم پور میں ہوئے شہید کسانوں کی شہادت کو یاد کرنے کا دن ہے، آج جب پارلیمنٹ میں بل واپس ہوں گے تو پورا ملک 'جئے کسان' بولے گا اور ان داتاؤں کو خراج تحسین پیش کرے گا۔
پالیمنٹ کا سرمائی اجلاس: پی ایم نے کہا- ہم ہر معاملے پر بات کرنے کو تیار
پی ایم مودی پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس سے پہلے پارلیمنٹ پہنچے۔ پارلیمنٹ کمپلیکس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک آزادی کا امرت مہوتسو منا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا ہر شہری یہ چاہے گا کہ پارلیمنٹ کا یہ اجلاس اور آنے والے اجلاس وطن عزیز کے آزادی پسندوں کے جذبات کے مطابق ملک کی ترقی کے لیے بات کریں۔ ایسے میں یہ سیشن دور رس اثرات کے حامل خیالات، مثبت فیصلہ سازوں سے مالا مال ہو جائے، تاکہ مستقبل میں پارلیمنٹ کیسے چلائی گئی، کتنی اچھی چلائی گئی… اس شکل میں یاد رکھا جائے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت ہر معاملے پر کھلی بحث کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہر سوال کا جواب دینے کو تیار ہے۔
دہلی میں آج سے تمام اسکول پھر کھل گئے، لیکن ان باتوں کی کرنی ہوگی احتیاط
دہلی: فضائی آلودگی کی وجہ سے بند دہلی کے تمام اسکول آج سے پھر کھل گئے ہیں۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے ہفتہ کو تمام سرکاری، نجی، سرکاری امداد یافتہ، تینوں کارپوریشنوں، این ڈی ایم سی، دہلی کینٹ بورڈ کے اسکولوں کے نام ایک سرکلر جاری کیا ہے۔ اسکولوں کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ کووڈ رہنما خطوط پر سختی سے عمل کیا جائے۔ اور آن لائن کلاسز بھی جاری رہیں گی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔