اہم خبریں: نامیبیا جیت کے ساتھ ٹی-20 عالمی کپ کے ’سپر 12‘ مرحلہ میں داخل

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

22 Oct 2021, 9:10 PM

آئرلینڈ کے خلاف جیت کے ساتھ نامیبیا ٹی-20 عالمی کپ کے ’سپر 12‘ مرحلہ میں داخل

نامیبیا آج ٹی-20 عالمی کپ کے گروپ مقابلے یں آئرلینڈ کو 8 وکٹ سے شکست دے کر ’سپر 12‘ مرحلہ میں داخل ہو گیا ہے۔ 23 اکتوبر سے سپر 12 کا میچ شروع ہوگا جس میں پہلا مقابلہ جنوبی افریقہ کا آسٹریلیا سے ہوگا، اور دوسرا مقابلہ انگلینڈ کا ویسٹ انڈیز کے ساتھ ہوگا

22 Oct 2021, 6:50 PM

ہریانہ کی مخلوط حکومت لٹیروں کا اتحاد ہے: اوم پرکاش چوٹالہ

سرسا: انڈین نیشنل لوک دل (آئی این ایل ڈی) کے سربراہ اوم پرکاش چوٹالہ نے آج الزام لگایا کہ ہریانہ کی مخلوط حکومت لٹیروں کا اتحاد ہے۔ وہ یہاں ایلن آباد ضمنی انتخاب کے لیے اپنی پارٹی کے امیدوار ابھے سنگھ چوٹالہ کی انتخابی مہم کے دوران گاووں میں انتخابی جلسوں سے خطاب کر رہے تھے۔ سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دیگر سیاسی جماعتیں ایلن آباد میں ترقی نہ ہونے سے متعلق باتیں کہہ کر لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

22 Oct 2021, 6:11 PM

گزشتہ 6 سالوں میں 35000 کاروباری ملک چھوڑ کر چلے گئے، خوف کا ماحول!

مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ امت مترا نے مودی حکومت پر سنگین الزام عائد کیا ہے۔ مترا نے کہا کہ سال 2014 سے 2020 کے چھ سال کے دوران تقریباً 35000 کاروباری ملک چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ خوف کے ماحول کی وجہ سے کاروباری ملک چھوڑ رہے ہیں۔ انھوں نے پی ایم مودی سے اس معاملے پر پارلیمنٹ میں قرطاس ابیض جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


22 Oct 2021, 2:33 PM

امریکہ تائیوان کا دفاع کرے گا... بائیڈن

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ چین کے تائیوان پر حملہ کرنے کی صورت میں امریکہ تائیوان کی دفاع میں سامنے آئے گا۔ جو بائیڈن نے یہ بات جمعرات کو سی این این ٹاؤن ہال میں منعقدہ اجلاس میں کہی۔ اجلاس کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر چین تائیوان پر حملہ کرتا ہے تو کیا امریکہ تائیوان کا دفاع کرے گا؟ جو بائیڈن نے کہا کہ ’ہاں، ہم ایسا کرنے کے لیے پرعزم ہیں‘۔

22 Oct 2021, 12:26 PM

نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو کا اشفاق اللہ خان کو خراج عقیدت

نئی دہلی: نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے کاکوری واقعہ کے انقلابی اشفاق اللہ خان کو ان کی سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ جمعہ کو یہاں جاری ایک پیغام میں نائب صدر نائیڈو نے کہا کہ اشفاق اللہ خان ایک سچے محب وطن اور شاعر تھے۔ ان کی تحریر اور جرات نے لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا۔ قوم ان کی عظیم قربانی کی مقروض ہے۔ نائب صدر نائیڈو نے کہا کہ ’میں کاکوری واقعہ کے انقلابی اشفاق اللہ خان کو ان کی سالگرہ پر ملک کی آزادی کے لیے عظیم قربانی کے لیے مشکورانہ سلام کرتا ہوں۔ ان کی شاعری نے اہل وطن کے دل کو چھو لیا، ان کی حب الوطنی کو بیدار کیا۔ ملک ہمیشہ ان کا مقروض رہے گا‘۔


22 Oct 2021, 11:01 AM

کورونا کے دوران زراعت نے معیشت کو بہتر کیا... مودی

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے زرعی شعبے میں ہونے والی ترقی کی آج ستائش کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے دوران زرعی شعبے نے معیشت کو بہتر کیا۔ پی ایم مودی نے ملک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس دوران ریکارڈ مقدار میں فصلوں کی خرید ہوئی اور کسانوں کے بینک کھاتے میں براہ راست پیسے بھیجے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اس دوران کورونا وبا کی بابت عوام سے احتیاط برتنے کی اپیل کی اور کہا کہ تیوہاروں کے موقع پر انھیں مزید محتاط رہنا چاہیے۔

22 Oct 2021, 9:09 AM

پاکستان، فیکٹری میں آتشزدگی سے ایک ہلاک، متعدد زخمی

اسلام آباد: پاکستان کے صوبہ پنجاب میں مشروبات کی ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ اطلاع مقامی رپورٹس میں دی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آگ جمعرات کو کچھ ٹیکنیکل خرابی کی وجہ سے فیکٹری کے بوائلر کے پھٹنے سے یہ آتشزدگی ہوئی۔ آگ میں جاں بحق ہونے والا شخص ایک راہگیر تھا جبکہ زخمیوں میں کار خانے کے مینیجر سمیت ملازمین بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو قریب کلے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔