ملک میں اومیکرون تیزی سے پھیل رہا ہے، کرناٹک میں مزید 5 نئے مریض آئے سامنے
ملک میں اومیکرون تیزی سے پھیل رہا ہے، کرناٹک میں مزید 5 نئے مریض آئے سامنے
بنگلور: کرناٹک میں کووڈ-19 کے نئے ویرینٹ، اومیکرون کے مزید پانچ نئے کیسز کے آنے کے ساتھ، ریاست میں اس کی کل تعداد 19 ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ ریاستی وزیر صحت کے سدھاکر نے کہا کہ اتوار کو پانچ نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ وزیر نے ٹوئٹ کیا کہ ان پانچ نئے کیسز میں دھارا واڑہ کی ایک خاتون (54)، شیوموگا کے بھدراوتی کی طالبہ (20)، اُڈوپی خاندان سے تعلق رکھنے والاایک شخص ( 82) اور خاتون( 73) اورمنگلور سے ایک لڑکی (19) شامل ہیں۔ اسی کے ساتھ ریاست کے جن چھ اضلاع میں اومیکرون کے کیسز پائے گئے ہیں ان میں شیوموگا، دھارواڑ، بنگلور، جنوبی کنڑ، اڈوپی اور بیلگاوی شامل ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
شمالی کشمیر کے ٹنگڈار میں سڑک حادثہ، ڈرائیور از جان، 9 زخمی
سری نگر: شمالی کشمیر کے ٹنگڈار علاقے میں پیر کی صبح ایک دلدوز سڑک حادثے میں ڈرائیور از جان، جبکہ 9 مسافر زخمی ہوگئے۔ ذرائع نے بتایا کہ ٹنگڈار کے نیتی گلی نواگبرا علاقے میں پیر کی صبح ایک سومو گاڑی سڑک سے لڑھک کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ڈرائیور کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوگئی جبکہ نو مسافر زخمی ہوگئے۔ متوفی ڈرائیور کی شناخت انتخاب عالم ساکن ٹنگڈار کے بطور ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ دریں اثنا ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔