اہم خبریں: سپریم کورٹ کے فیصلے میں کئی خامیاں ہیں، وزیر فواد چوہدری کا بیان
سپریم کورٹ کے فیصلے میں کئی خامیاں ہیں، وزیر فواد چوہدری کا بیان
حکومت پاکستان میں وزیر قانون فواد چوہدری کا دعویٰ ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں ’’خامیاں‘‘ ہیں۔ فیصلہ آنے کے بعد انہوں نے کہا کہ ’ہمیں‘ 23 مارچ 1940 سے آزادی کی جدوجہد دوبارہ شروع کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ’غیر ملکی خطرے‘ کے خط کی تحقیقات کا اعلان کیا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان سے ڈپٹی اسپیکر کا فیصلہ غیر آئینی قرار، قومی اسمبلی بحال
پاکستانی سپریم کورٹ کی لارجر بنچ نے اہم فیصلہ سناتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دے دیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے اس رولنگ کو غیر آئینی قرار دیا جس کے تحت قومی اسمبلی کو تحلیل کر دیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم آئین کے پابند ہیں، اس لیے وہ صدر کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کا مشورہ نہیں دے سکتے۔ اب ہفتہ (9 اپریل) کی صبح 10 بجے عدم اعتماد کی کارروائی ہوگی۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کا جو بھی فیصلہ ہوگا اسے قبول کریں گے، عمران خان
پاکستانی میڈیا نے ذرائع کے حوالہ سے خبر دی ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے سے قبل عمران خان نے اپنی لیگل ٹیم کے ساتھ اجلاس طلب کیا ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ ہوگا پاکستان تحریک انصاف اسے قبل کرے گی۔
پاکستان کا سپریم کورت کچھ دیر میں سنائے گا فیصلہ، اپوزیشن کا اجلاس طلب
سیاسی بحران کے درمیان سپریم کورٹ آف پاکستان میں کیس کی سماعت مکمل ہو گئی ہے۔ سپریم کورٹ کچھ دیر میں اس پر فیصلہ سنائے گی۔ فیصلہ سنانے سے قبل چیف جسٹس نے الیکشن کمیشن کے حکام کو طلب کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے سیکرٹری قانونی ٹیم کے ہمراہ سپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں۔ دریں اثنا، اپوزیشن جماعتوں نے اجلاس طلب کیا ہے۔
میں مہاراشٹر اور ہمارے خلاف جنگ چھیڑنے والوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ ہم تیار ہیں، سنجے راؤت
شیو سینا لیڈر سنجے راؤت نے کہا، ’’مہاراشٹر اور ہمارے خلاف جنگ چھیڑنے والوں سے میں کہنا چاہتا ہوں کہ ہم تیار ہیں۔ مہاراشٹر ای ڈی، این سی بی وغیرہ مرکزی ایجنسیوں کے سامنے بلند و بالا رہے گا۔ ایک وقت آئے گا جب آپ ہمارے سامنے گھنٹوں کے بل جھک جاؤ گے۔‘‘
پاکستانی قومی اسمبلی تحلیل پر سپریم کورٹ میں سماعت مکمل، آج 7.30 بجے سنایا جائے گا فیصلہ
نائب اسپیکر قاسم سوری کی جانب سے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو خارج کرنے اور وزیر اعظم عمران خان کی سفارش پر صدر عارف علوی کی جانب سے قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے کے معاملہ میں پاکستان کے سپریم کورٹ نے سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ رکھا ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے فیصلہ پاکستانی وقت کے مطابق آج رات 7.30 بجے (ہندوستان کے 8 بجے) سنایا جائے گا۔
القاعدہ اور وزیر داخلہ کرناٹک دونوں ملک کی فضا کو پولرائز کر رہے ہیں، اجے ماکن
کانگریس لیڈر اجے ماکن نے بنگلورو میں کہا، ’’ہم القاعدہ کے بیان کی مذمت کرتے ہیں (حجاب کے سلسلے میں) یہ ایک کالعدم دہشت گرد تنظیم ہے جس کا ہندوستان کے اندرونی معاملات پر تبصرہ کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ ہم کرناٹک کے وزیر داخلہ کے بیان کی بھی مذمت کرتے ہیں کیونکہ وہ اور القاعدہ دونوں ملک کے ماحول کو پولرائز کر رہے ہیں۔‘‘
خیال رہے کہ ایک روز قبل القاعدہ کے سرغنہ ایمن الجواہری نے ویڈیو جاری کرتے ہوئے ہندوستان کی ریاست کرناٹک سے وابستہ حجاب معاملہ پر بیان دیا ہے اور حجاب کی حمایت میں آواز اٹھا رہے طلبا کی تعریف کی ہے۔
کشمیر میں مختلف مقامات پر این آئی اے کے چھاپے
سری نگر: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے جمعرات کو وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ چھاپے کن کیسز کے سلسلے میں مارے گئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے کی ایک ٹیم نے پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں کی مدد سے جمعرات کو سری نگر اور بارہمولہ اضلاع میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔ ان کا کہنا تھا کہ تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ یہ چھاپے کن کیسز کے سلسلے میں مارے گئے۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1033 نئے معاملے، 43 اموات
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 1033 نئے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا متاثرین کی کل تعداد اب بڑھ کر 4 کروڑ 30 لاکھ 31 ہزار 958 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کووڈ کی وجہ سے کل 43 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
افغانستان میں طالبان نے داعش کے دو کمانڈروں کو کیا ہلاک
کابل: طالبان نے جلال آباد شہر میں اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ یہ اطلاع ننگرہار کے ایک ذرائع نے دی۔ دوسری طرف طالبان نے زور دے کر کہا کہ وہ طویل عرصے سے آئی ایس کے دو کمانڈروں کی تلاش میں تھے۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس اگست میں طالبان نے کابل میں داخل ہو کر افغانستان میں جنگ کے خاتمے کا اعلان کیا تھا۔ طالبان نے محمد حسن اخوند کی سربراہی میں افغانستان میں عبوری حکومت قائم کی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔