اہم خبریں: ممبئی پولیس نے سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کا بیان درج کیا
ممبئی پولیس نے سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کا بیان درج کیا
بالی ووڈ کے مشہور اداکار سلمان خان کو ملی دھمکی کے بعد ممبئی پولیس متحرک نظر آ رہی ہے۔ پولیس نے سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کا بیان ریکارڈ کر لیا ہے۔ اب تک اس معاملے چار لوگوں کے بیانات درج ہو چکے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس نے 200 سے زائد سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کیے ہیں اور کرائم برانچ و مقامی پولیس کی مجموعی طور پر 10 ٹیمیں دھمکی معاملے کی جانچ میں لگی ہوئی ہیں۔
آہانت رسولؐ معاملے میں پاکستان نے ہندوستانی سفیر کو کیا طلب
پاکستان کی وزارت خارجہ نے پیر کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دو معطل ترجمانوں کی طرف سے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں کیے گئے تبصروں کے خلاف ہندوستانی سفیر کو طلب کیا اور توہین آمیز ریمارکس کے لیے اسلام آباد حکومت کی "دوٹوک ناپسندیدگی اور سخت مذمت" سے آگاہ کیا۔
اتراکھنڈ حادثہ پر کمل ناتھ کا اظہارغم
بھوپال: کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے اتراکھنڈ میں سڑک حادثے میں ریاست کے ضلع پنا کے مسافروں کی موت پر غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ کمل ناتھ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ پنا کے تیرتھ یاتریوں کی موت کی اطلاع ملی ہے۔ یہ افسوسناک ہے اور مرحومین مسافروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ دگ وجئے سنگھ، ریاستی کانگریس کے سابق صدر ارون یادو اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ وویک تنکھا نے بھی جاں بحق مسافروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاکی۔
سدھو موسی والا قتل کیس میں پولیس نے ہریانہ کے فتح آباد سے ایک شخص کو حراست میں لیا
پنجاب کے موگا کے ایس ایس پی گلنیت سنگھ کھرانہ نے بتایا کہ سدھو موسی والا کی موت کے سلسلے میں موگا پولیس نے ہریانہ کے فتح آباد سے دیویندر کالا نامی شخص کو حراست میں لیا ہے۔ اسے پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا ہے لیکن ابھی تک اسے گرفتار نہیں کیا گیا۔
مہاراشٹر میں کورونا کے 1,494 نئے معاملے، ایک کی موت
ممبئی: مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس (کووڈ-19) وبا کے 1494 نئے معاملے درج ہوئے ہیں اور اس دوران اس بیماری سے ایک مریض کی موت ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کی طرف سے پیر کو جاری کردہ بلیٹن کے مطابق ریاست میں اب تک 78,93,197 لوگ اس بیماری سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 1,47,866 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اس دوران ریاست بھر میں 595 مریض اس بیماری سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔ اس کے بعد ریاست میں اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 77,38,564 ہو گئی ہے۔ بلیٹن کے مطابق اس وقت ریاست کے مختلف اسپتالوں میں 6,767 مریض زیر علاج ہیں۔ اس دوران مراٹھواڑہ کے اورنگ آباد ضلع میں کورونا کے تین معاملے سامنے آئے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔