اہم خبریں: ’8 چیتے تو آ گئے، 8 سالوں میں 16 کروڑ روزگار کیوں نہیں آئے؟‘ راہل گاندھی کا مرکز سے سوال

راہل گاندھی، تصویر ٹوئٹر INCIndia
راہل گاندھی، تصویر ٹوئٹر INCIndia
user

قومی آواز بیورو

17 Sep 2022, 8:18 PM

’8 چیتے تو آ گئے، 8 سالوں میں 16 کروڑ روزگار کیوں نہیں آئے؟‘ راہل گاندھی کا مرکز سے سوال

’بھارت جوڑو یاترا‘ کی قیادت کر رہے کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے روزگار کو لے کر مودی حکومت سے ایک بار پھر سوال کیا ہے۔ انھوں نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں حکومت سے پوچھا ہے کہ ’’8 چیتے تو آ گئے، اب یہ بتائیے کہ 8 سالوں میں 16 کروڑ روزگار کیوں نہیں آئے؟‘‘ راہل گاندھی نے ساتھ ہی یہ بھی لکھا ہے کہ ’’نوجوانوں کی ہے للکار، لے کر رہیں گے روزگار۔‘‘

17 Sep 2022, 1:38 PM

بحرین میں منکی پاکس کا پہلا مریض

منامہ: بحرین میں منکی پاکس انفیکشن کا پہلا کیس سامنے آیا ہے۔ وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، منکی پاکس سے متاثر ایک 29 سالہ غیر ملکی شہری حال ہی میں بیرون ملک کے سفر کے بعد بحرین آیا تھا۔ بیماری کی علامات کی تصدیق کے بعد انہیں تجویز کردہ پروٹوکول کی بنیاد پر قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے اور بیماریوں کی نگرانی کے نظام پر زور دیا گیا ہے۔ ملک میں ٹیکہ کاری کے علاوہ مشتبہ معاملوں سے نمٹنے کے لیے ایک ہنگامی منصوبہ بھی بنایا گیا ہے۔

17 Sep 2022, 10:46 AM

کناڈا میں منکی پاکس کے 1363 مریضوں کی تصدیق

اوٹاوا: کناڈا میں اب تک منکی پوکس کے 1363 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 38 مریض اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ کناڈا کی پبلک ہیلتھ ایجنسی نے یہ اطلاع دی۔ محکمہ صحت کے مطابق جمعہ کے روز منکی پاکس کے 1363 مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ ان میں سے اونٹاریو میں 656، کیوبیک میں 515، برٹش کولمبیا میں 150، البرٹا میں 34، سسکیچیوان میں تین، یوکون میں دو اور نووا اسکوٹیا، مانیٹوبا اور نیو برنسوک میں ایک مریض کی رپورٹ ملی ہے۔


17 Sep 2022, 8:54 AM

آج 'بھارت جوڑو یاترا' کا 10 واں دن، پوتھیاکاؤ جنکشن سے آگے نکلی پد یاترا

کانگریس کی 'بھارت جوڑو یاترا' کا آج 10 واں دن ہے۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی سمیت پارٹی کے سینئر لیڈروں نے کیرالہ کے پوتھیاکاؤ جنکشن پر ترنگے کو سلامی دینے کے بعد یاترا کا آغاز کیا۔ ہزاروں لوگ پد یاترا میں شامل ہو رہے ہیں۔ پد یاترا میں لوگ کا جم غفیر نظر آرہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔