اہم خبریں: جسے شیولنگ بتایا جا رہا وہ دراصل سالوں سے بند پڑا فوارہ ہے... اویسی
جسے شیولنگ بتایا جا رہا ہے وہ دراصل سالوں سے بند پڑا فوارہ ہے: اسدالدین اویسی
اے آئی ایم آئی ایم سربراہ اسدالدین اویسی نے دعویٰ کیا ہے کہ گیان واپی مسجد میں سروے کے دوران برآمد جس چیز کو شیولنگ قرار دیا جا رہا ہے، وہ دراصل فوارہ ہے جو دس سال سے بند پڑا ہے۔ علاوہ ازیں اویسی نے یہ بھی کہا کہ مسجد کے کسی بھی حصے کو سیل کرنا پارلیمنٹ کے ذریعہ پاس 1991 کے ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔
معاشی بحران سے نکلنے کے لیے سری لنکائی وزیر اعظم کا ایئرلائنس بیچنے کا فیصلہ
سری لنکا کے نو منتخب وزیر اعظم رانل وکرم سنگھے نے ملک کو معاشی بحران سے باہر نکالنے کے لیے کئی اہم اعلانات کیے ہیں۔ اس ضمن میں انھوں نے متبادل بجٹ پیش کرنے کے ساتھ ہی خسارہ میں چل رہی سری لنکا ایئرلائنس کی نجکاری کا بھی اعلان کر دیا ہے۔
اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ لڑائی میں 45 فلسطینی زخمی
غزہ: مقبوضہ مغربی کنارے میں پیر کو اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں میں کم از کم 45 فلسطینی زخمی ہو گئے۔ انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اینڈ ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز (آئی آر سی) نے کہا کہ ’’مغربی کنارے میں رم اللہ کے بیت ال گاؤں کے قریب اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں 45 فلسطینی زخمی ہو گئے۔" 15 مئی 1948 کو اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطین میں نسل کشی کے دوران ہزاروں افراد کو اپنی مستقل جگہ چھوڑنے پر مجبور کر دیا گیا۔ تب سے، یہاں کے لوگ 16 مئی کو 'کیزولٹی ڈے' کے طور پر مناتے ہیں۔
چار دھام یاترا، اب تک 39 عقیدت مندوں کی موت
چار دھام یاترا کے راستے میں اب تک 39 عقیدت مندوں کی موت ہو چکی ہے۔ موت کی وجہ ہائی بلڈ پریشر، دل کے مسائل اور پہاڑی بیماری ہے۔ جو یاتریوں کی صحت کے لیے نا مناسب ہیں، ایسے کوگوں کو سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
گیان واپی مسجد میں مسلسل تیسرے دن ہوگا سروے، اب تک 80 فیصد کام مکمل
وارانسی کی گیان واپی مسجد کمپلیکس میں آج مسلسل تیسرے دن سروے کا کام کیا جائے گا۔ قبل ازیں اتوار کو بھی مسجد کمپلیکس کے سروے کا کام مکمل نہیں ہو سکا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اب تک سروے کا 80 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور باقی 20 فیصد سروے کا کام آج مکمل کر لیا جائے گا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔