اہم خبریں: جھارکھنڈ کے ڈالٹن گنج میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ
جھارکھنڈ کے ڈالٹن گنج میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ
ہندوستانی محکمہ موسمیات نے ٹویٹ کیا ان شہروں کے درجہ حرارت کی اطلاع دی ہے جہاں کا درجہ حرارت 41 ڈگری سیلسیس یا اس سے زیادہ درج کیا گیا۔ جھارکھنڈ کے ڈالٹن گنج میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
نیو یارک میں سب وے اسٹیشن پر فائرنگ، کئی افراد زخمی
امریکی شہر نیویارک میں بروکلین سب وے اسٹیشن پر فائرنگ کا وقعہ پیش آیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فائرنگ میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ نیویارک سٹی فائر ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نے بھی واقعہ کی تصدیق کی ہے۔ کہا کہ جائے وقوعہ پر کئی لوگوں کو گولی مار دی گئی۔
نالددہ میں نتیش کمار کے جلسہ کے قریب مبینہ بم رکھا ہونے کے معاملہ میں ایک گرفتار
نالندہ میں سی ایم نتیش کمار کی 'جن سبھا' سائٹ کے قریب مبینہ دھماکہ خیز مادہ رکھا ہونے کے سلسلے میں پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لیا ہے۔
جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ’دیوگھر روپوے حادثہ‘ کا از خود لیا نوٹس، جانچ کا حکم
تقریباً 45 گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد جھارکھنڈ کے دیوگھر روپوے حادثہ میں پھنسے لوگوں کو نکال لیا گیا ہے۔ اس دوران تین لوگوں کی موت ہو گئی۔ اس معاملے میں اب جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے از خود نوٹس لیا ہے اور معاملے کی جانچ کا حکم صادر کر دیا ہے۔ اس معاملے میں آئندہ 26 اپریل کو عدالت میں سماعت ہوگی۔ اس سے قبل ریاست کو تفصیلی جانچ رپورٹ ایک ایفی ڈیوٹ کے ذریعہ جمع کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔
بی جے پی ایم پی اروند کے مکان کا کسانوں نے کیا محاصرہ
حیدرآباد: بی جے پی رکن پارلیمنٹ اروند کے مکان کا کسانوں نے محاصرہ کیا۔ کسان آج صبح دھان لے کر تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے پرکٹ علاقہ میں واقع اروند کے مکان پہنچے اور اس دھان کو ان کے مکان کے سامنے رکھ کر احتجاج کیا۔ کسانوں نے مطالبہ کیاکہ اس دھان کو خریدا جائے۔ ضلع بھر کے کسانوں نے ایم پی اروند کے خلاف نعرے۔ کسانوں نے رکن پارلیمنٹ کے گھر کے سامنے دھان کا ڈھیر لگا کر احتجاج کیا، جس سے کچھ دیر کے لئے کشیدگی پھیل گئی۔ ان کسانوں نے مطالبہ کیا کہ ریاست میں پیدا مکمل دھان کی مرکز خریداری کو یقینی بنائے۔ کسانوں نے انتباہ دیا کہ اگر بی جے پی لیڈر ایسا نہیں کرتے تو انہیں مستقبل میں سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
مہاراشٹر: پرندوں کے لیے کھولا گیا خصوصی ریسٹورینٹ، 80 ہزار کا آیا خرچ
مہاراشٹر کے ناگپور واقع راج بھون میں موجود پہاڑی علاقہ کے پاس پرندوں اور مور کے لیے ’برڈ ریسٹورینٹ‘ کھولا گیا ہے۔ اس تعلق سے رمیش یوولے کا کہنا ہے کہ ’’میں نے خود کے پیسے سے یہ برڈ ریسٹورینٹ کھولا ہے۔ مجھے اس کے لیے 80 ہزار روپے خرچ کرنے پڑے۔ یہاں پر مور سمیت سبھی پرندے کھانے کے لیے آتے ہیں۔‘‘
یوکرین پر روس کیمیائی ہتھیار استعمال کر سکتا ہے، زیلنسکی نے کیا دعویٰ
روس اور یوکرین کے درمیان جنگ جاری ہے۔ جنگ کے درمیان، یوکرین کے صدر زیلنسکی نے کہا کہ ہم نے آج حملہ آوروں کا ایک بیان سنا ہے، جس سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ وہ ہمارے اور ہمارے محافظوں کے خلاف اپنی دہشت گردی کے ایک نئے مرحلے کی تیاری کر رہے ہیں۔ حملہ آوروں کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ماریوپول کا دفاع کرنے والے لوگوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر غور کر رہے ہیں۔ زیلنسکی نے کہا کہ ہم اسے بہت سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں دنیا کے رہنماؤں کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ روسی فوج کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر بات ہو چکی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔