اہم خبریں: اتر پردیش میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان، 4 اور 11 مئی کو ووٹنگ، 13 مئی کو آئیں گے نتائج
اتر پردیش میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان، 4 اور 11 مئی کو ووٹنگ، 13 مئی کو آئیں گے نتائج
اتر پردیش کے ریاستی الیکشن کمیشن نے اتوار کو اعلان کیا کہ شہری بلدیاتی اداروں کے انتخابات دو مرحلوں میں 4 اور 11 مئی کو ہوں گے۔ ووٹوں کی گنتی 13 مئی کو ہوگی۔ ریاست کے 760 شہری بلدیاتی اداروں میں 14,684 سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ تاریخوں کے اعلان کے ساتھ ہی ماڈل ضابطہ اخلاق نافذ ہو گیا ہے۔
چاڈورہ میں عدم شناخت لاش برآمد
سری نگر: وسطی کشمیر کے کرالہ پورہ چاڈورہ میں عدم شناخت لاش برآمد کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اتوار کے روز چند مقامی افراد نے کرالہ پورہ چاڈورہ میں ایک لاش دیکھی اور اس بارے میں پولیس کو مطلع کیا۔ پولیس ٹیم فوری طور پر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر اس کی شناخت کے لئے کارروائی شروع کر دی۔
مصر میں سڑک حادثے میں چھ افراد ہلاک، آٹھ زخمی
قاہرہ: مصر کے دارالحکومت قاہرہ سے متصل صوبہ گیزا میں ہفتہ کو ایک مائکرو بس اور ٹریکٹر کے درمیان تصادم میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئے۔ وزارت صحت کے ترجمان حسام عبدالغفار نے بتایا کہ حادثہ صبح سویرے اس وقت پیش آیا جب گیزا میں الکریمات روڈ پر ایک ایگزٹ کے قریب ایک مائیکرو بس ٹریکٹر سے ٹکرا گئی۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ دوسری جانب مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر مائیکرو بس کے مسافر تھے، جو شدید زخمی ہیں۔ واضح رہے کہ سب سے زیادہ آبادی والے عرب ملک میں ہر سال سڑک حادثات میں ہزاروں افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔ زیادہ تر حادثات انسانی غلطیوں کی وجہ سے ہوتے ہیں جن میں تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ سڑکوں کی خراب حالت بھی شامل ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔