اہم خبریں LIVE: الٰہ آباد یونیورسٹی کے مسلم بورڈنگ ہاسٹل کو پولیس نے خالی کرانے کے بعد سیل کر دیا
الٰہ آباد یونیورسٹی کے مسلم بورڈنگ ہاسٹل کو پولیس نے خالی کرانے کے بعد سیل کر دیا
پولیس نے الٰہ آباد یونیورسٹی کے مسلم بورڈنگ ہوسٹل کو خرالی کرانے کے بعد سیل کرنے کی کارروائی کی ہے۔ ہوسٹل کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عرفان نے اس سلسلے میں بتایا کہ ’’امیش پال قتل معاملے کو لے کر یہ خالی کرایا گیا ہے۔ یہاں صداقت خان کمرہ نمبر 36 میں ناجائز طریقے سے رہتا تھا۔ یہ ہوسٹل اب عید تک سیل رہے گا۔‘‘
سلی گڑی میں ریت کی غیر قانونی کانکنی کا معاملہ، ٹرک پلٹنے سے 3 بچوں کی موت
مغربی بنگال کے سلی گوڑی میں پیر کی صبح ریت سے لدے ٹرک کے پلٹنے سے تین لڑکوں کی دب کر موت ہو گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ ٹرک پر مبینہ طور سے غیر قانونی کانکنی کا ریت لدا ہوا تھا۔ پولیس افسر نے بتایا کہ یہ واقعہ ماٹی گاڑا تھانہ حلقہ کے ترپالی جوت میں بالاسن ندی کے ساحل پر پیش آیا۔ انھوں نے کہا کہ مارے گئے لوگوں میں سے دو کی عمر 15 سال ہے، جبکہ تیسرے لڑکے کی عمر 12 سال ہے۔
پاکستان میں پھر ہوا خود کش حملہ، 9 پولیس افسران کی موت
پاکستان میں ایک بار پھر خودکش بم دھماکہ ہوا ہے۔ حملہ آور نے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا جس میں کم از کم 9 پولیس افسران کی موت واقع ہو گئی ہے۔ پاکستان پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ خود کش حملہ آور ایک موٹر سائیکل پر سوار تھا جس نے پیر کے روز جنوب مغربی پاکستان میں ایک پولیس ٹرک میں ٹکر مار دی۔ اس ٹکر کے بعد دھماکہ ہوا جس میں 9 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ اس واقعہ کے بعد علاقے میں دہشت کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔
بہار کی سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی کے گھر پر سی بی آئی کا چھاپہ
سی بی آئی کی ایک ٹیم بہار کی سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی کے گھر پہنچ گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سی بی آئی کے اہلکار تین گاڑیوں میں 10 سرکلر روڈ پہنچے ہیں۔ معلومات کے مطابق یہ کارروائی زمین کے بدلے نوکری دینے کے معاملے میں کی جا رہی ہے۔
انڈمان و نکوبار جزائر میں زلزلے کے محسوس کیے گئے جھٹکے
پیر کی اولین ساعتوں میں انڈمان و نکوبار جزائر کے دمن دیو اور نکوبار جزائر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ نکوبار جزائر میں 5.0 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔