اہم خبریں: ہندوستانی صدر دروپدی مرمو کی سورینامی صدر چندریکا پرساد سنتوکھی سے ملاقات
ہندوستانی صدر دروپدی مرمو کی سورینامی صدر چندریکا پرساد سنتوکھی سے ملاقات
ہندوستان کی صدر دروپدی مرمو نے آج سورینام کے پاراماریبو میں سورینام کے صدر چندریکا پرساد سنتوکھی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کی ویڈیو خبر رساں ایجنسی اے این آئی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے شیئر کی ہے جسے آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں۔
کپوارہ میں آتشزدگی، 2 رہائشی مکان خاکستر
سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے ڈوبن کچھمہ گاؤں میں دوران شب آگ کی ایک واردات میں دو رہائشی مکان اور ایک گاو خانہ خاکستر ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کپوارہ کے ڈوبن کچھمہ گاوں میں دوران شب ایک رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے متصل ہی واقع ایک اور مکان اور گاو خانے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ انہوں نے بتایا کہ آگ کی اس واردات میں دو مکان اور گاو خانہ خاکستر ہوگیا۔ تاہم اس واردات میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے۔
بی ایس ایف نے منشیات کی کھیپ لے جانے والے پاکستانی ڈرون کو مار گرایا
جالندھر: امرتسر کی بین الاقوامی سرحد پر تعینات بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے جوانوں نے رتن کھرد گاؤں کے نزدیک منشیات کی کھیپ کے ساتھ ایک پاکستانی ڈرون کو مار گرایا۔ بی ایس ایف کے تعلقات عامہ کے ایک افسر نے پیر کو بتایا کہ اتوار کی رات تقریباً 0945 بجے، گہرائی والے علاقے میں تعینات بارڈر سیکورٹی فورس کے چوکس دستوں نے امرتسر کے رتن کھرد گاؤں کے قریب ایک پاکستانی ڈرون کا پتہ لگایا۔ انہوں نے کہا کہ جوانوں نے ڈرون کو روکنے کے لئے فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے منشیات کی کھیپ لے جانے والے پاک ڈرون کو مار گرایا۔ بعد میں علاقے کی تلاشی کے دوران، بی ایس ایف کے اہلکاروں نے گاؤں کے کھیتوں سے ایک سیاہ رنگ کا ڈرون (کواڈ کاپٹر، ڈی جے آئی میٹریس، 300 آر ٹی کے) اور ہیروئن کے تین پیکٹ برآمد کیے جن کا وزن 3 کلو 200 گرام تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔