اہم خبریں: ’اس جدوجہد میں سچ میرا اسلحہ ہے اور سچ ہی میرا آسرا‘، سورت کورٹ سے نکلنے کے بعد راہل گاندھی کا پہلا رد عمل
اس جدوجہد میں سچ میرا اسلحہ ہے اور سچ ہی میرا آسرا: راہل گاندھی
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ٹوئٹ کر کے کہا کہ ’’یہ ’مترکال‘ کے خلاف، جمہوریت کو بچانے کی لڑائی ہے۔ اس جدوجہد میں ’سچ‘ میرا اسلحہ ہے، اور سچ ہی میرا آسرا۔‘‘
بی جے پی مغربی بنگال کے اقلیتی علاقوں میں قصداً بغیر اجازت ریلیاں کر رہی: ممتا بنرجی
مغربی بنگال کے ہگلی میں اتوار کو ہوئے تشدد کے بعد ممتا بنرجی نے اس معاملے میں بی جے پی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے پیر کے روز الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی لیڈران قصداً ریاست کے اقلیتی علاقوں میں بغیر اجازت ریلیاں کر رہے ہیں۔
سورت کی سیشن کورٹ پہنچے راہل گاندھی، جلد شروع ہوگی سماعت
کانگریس لیڈر راہل گاندھی ہتک عزت کے ایک مقدمے میں مجسٹریٹ عدالت کے حکم کے خلاف اپیل کرنے سورت کی سیشن کورٹ پہنچے ہیں۔ پرینکا گاندھی اور کانگریس کے کئی سینئر لیڈر بھی ان کے ساتھ ہیں۔ سماعت جلد شروع ہو گی۔
اشوک گہلوت نے کہا- ہم ملک کو بچانے کے لیے ستیہ گرہ کر رہے ہیں، عدلیہ پر بھروسہ ہے
سورت میں کانگریس لیڈر اور راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا کہ ہمیں عدلیہ پر بھروسہ ہے۔ ہم یہاں اپنا اتحاد دکھانے آئے ہیں۔ ہم ملک کو بچانے کے لیے 'ستیہ گرہ' کر رہے ہیں۔ ملک دیکھ رہا ہے کہ اندرا گاندھی کے پوتے اور راجیو گاندھی کے بیٹے راہل گاندھی کے ساتھ آج کیا سلوک کیا جا رہا ہے۔
راہل گاندھی سورت کے لیے روانہ، گجرات میں کئی مقامات پر کانگریس کارکنان کو حراست میں لیا گیا
کانگریس رہنما جئے رام نرمیش نے کہا کہ کانگریس لیڈروں اور کارکنوں کو سورت جانے سے روکنے کے لیے گجرات کی بی جے پی حکومت کی طرف سے غیر قانونی گرفتاریوں کی مسلسل خبریں آ رہی ہیں۔ بی جے پی کا غیر جمہوری چہرہ بار بار بے نقاب ہو رہا ہے۔ ان تمام حرکات کی مذمت کرتے ہوئے کانگریس ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتی ہے۔
رام نومی پر ہوئے تشدد پر کھڑگے نے کہا– یہ صرف بی جے پی کا کام ہے، جب بی جے پی کمزور ہوتی ہے…
رام نومی پر ہوئے تشدد پر کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ جب بی جے پی کمزور ہوتی ہے تو وہ اس طرح کے فسادات بھڑکاتی ہے اور لوگوں کو تقسیم کرنے کے لیے ایسا کرتی ہے۔ یہ صرف بی جے پی کا کام ہے۔
کانپور کے بانس منڈی علاقے میں 4 دن سے لگی آگ بجھانے کا کام جاری
اتر پردیش: کانپور کے بانس منڈی علاقے میں دکانوں میں لگی آگ کو بجھانے کا کام 4 دن سے جاری ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس (مغربی) لکھن سنگھ نے کہا کہ "آگ پر تقریباً قابو پا لیا گیا ہے۔ فائر بریگیڈ، ایس ڈی آر ایف، این ڈی آر ایف کی ٹیمیں آگ پر قابو پانے کے لیے ہر دکان پر جا رہی ہیں۔ شام تک آگ پر پوری طرح قابو پالیں گے۔"
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔