اہم خبریں: آئی پی ایل کے اہم مقابلہ میں ممبئی کی شاندار جیت، لکھنؤ ٹورنامنٹ سے باہر
آئی پی ایل کے اہم مقابلہ میں ممبئی کی شاندار جیت، لکھنؤ ٹورنامنٹ سے باہر
آئی پی ایل کے اہم ایلیمینیٹر مقابلہ میں ممبئی انڈینز نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو 81 رن سے شکست دے دی۔ ممبئی انڈینز کا مقابلہ اب گجرات ٹائٹنز سے ہوگا اور اگر اس نے وہ میچ جیت لیا تو وہ فائنل میں رسائی ٰاصل کر لے گی۔
ممبئی نے لکھنؤ کو دیا 183 رنوں کا ہدف، نوین الحق کی شاندار گیندبازی
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2023 میں پلے آف میچوں کا دور جاری ہے۔ ایلیمینیٹر میچ میں ممبئی انڈینز اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔ اس میچ میں ممبئی انڈینز نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دیا ہے۔ کیمرن گرین سے سب سے زیادہ 41 رن اسکور کیے۔ جبکہ لکھنؤ کی طرف سے گیندبازی کرتے ہوئے نوین الحق نے 4 جبکہ یش تھاکر نے تین وکٹ حاصل کیے۔
ہم کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے، کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار
کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ نے بھگوا کاری اور اخلاقی پولیسنگ شروع کرنے کی بات کی تھی۔ ہم کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے، چاہے وہ کانگریس کا ہی کارکن کیوں نہ ہو۔ 2-4 مقامات پر کچھ پولیس افسران نے اپنے ایجنڈے پر عمل کیا۔ ان پولیس والوں نے اپنے کپڑے اتار کر سیاسی لباس میں تصویریں ڈالیں، آئین اس کی ہر گز اجازت نہیں دیتا۔
سری نگر میں جی-20 اجلاس تیسرے روز بھی جاری رہے گی
سری نگر، جموں و کشمیر میں G-20 اجلاس تیسرے روز بھی جاری رہیں گے۔ G-20 ممالک کے نمائندے سیاحت اور دیگر پیش رفت کے حوالے سے گزشتہ دو دنوں سے میٹنگز اور سیشنز میں شرکت کر رہے ہیں۔ وفد سری نگر کے مختلف مقامات کا دورہ بھی کرے گا۔ لوگوں کو امید ہے کہ یہ G-20 سربراہی اجلاس کشمیر کے لیے ترقی کی نئی امید بن جائے گا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔