اہم خبریں: بی ایس پی رکن پارلیمنٹ افضال انصاری کی پارلیمانی رکنیت منسوخ، نوٹیفکیشن جاری
بی ایس پی رکن پارلیمنٹ افضال انصاری کی پارلیمانی رکنیت منسوخ، نوٹیفکیشن جاری
اتر پردیش کے غازی پور کورٹ سے گینگسٹر معاملے میں 4 سال کی سزا سنائے جانے کے بعد بی ایس پی رکن پارلیمنٹ افضال انصاری کی لوک سبھا رکنیت رد ہو گئی ہے۔ انھیں لوک سبھا رکن کی شکل میں نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔ لوک سبھا سکریٹریٹ نے ان کی پارلیمانی رکنیت رد کرنے کو لے کر نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
چیک پوسٹ پر بجلی کا جھٹکا لگنے سے کانسٹیبل کی موت
حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے جوبلی ہلز چیک پوسٹ پر ایک کانسٹیبل بجلی کا جھٹکا لگنے سے ہلاک ہو گیا۔ اس کی شناخت 45 سالہ ویراسوامی کے طورپر کی گئی ہے۔ سوامی کل شب اپنے چھوٹے بھائی سے ملاقات کے لئے یوسف گوڑہ آیا تھا اور بذریعہ بائیک گنڈی پیٹ واپس ہو رہا تھا کہ جوبلی ہلز چیک پوسٹ پر پہنچتے ہی اچانک تیز ہواوں کے ساتھ بارش ہونے لگی جس کے نتیجہ میں اس کی بائیک بے قابو ہوگئی اور وہ فٹ پاتھ پر گر کر قریبی بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا۔ اس کو بجلی کا جھٹکا لگاجس کے بعد پولیس نے اسے فوری طور پر ایمبولینس میں جوبلی ہلز کے اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرس نے اس کو مردہ قرار دے دیا۔ سوامی کی موت پر اس کے خاندان پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔
میکسیکو میں بس حادثہ، 18 لوگوں کی موت
میکسیکو سٹی: مغربی میکسیکو میں سیاحوں کی بس کھائی میں گرنے سے کم از کم 18 افراد ہلاک اور 33 دیگر افراد زخمی ہو گئے۔ نیریٹ اسٹیٹ کے پراسکیوٹر کے دفتر نے یہ اطلاع دی ہے۔ یہ حادثہ ہفتہ کی رات و دارالحکومت نیریٹ، ٹیپک اور پورٹو والارٹا شہر کو ملانے والی شاہراہ پر پیش آیا۔ نیریٹ پراسکیوٹر آفس نے اتوار کے روز ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ سیاحوں کی بس کے حادثے میں 11 خواتین اور سات مرد ہلاک ہوئے۔ مزید 33 زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولس کے مطابق، بس گواڈالاجارا شہر سے نیریت ریاست کی کمپوسٹیلا میونسپلٹی کی طرف جاتے ہوئے تقریباً 50 فٹ گہری کھائی میں گر گئی۔ حادثے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔
مہاراشٹر کے بھیونڈی میں بلڈنگ حادثہ، مرنے والوں کی تعداد 7 ہوگئی، ملبہ سے اب تک 18 افراد کو نکالا گیا
مہاراشٹر میں، تھانے ضلع کے بھیونڈی میں اتوار کی رات دیر گئے تک منہدم ہونے والی دو منزلہ عمارت کے ملبے سے 18 افراد کو نکال لیا گیا۔ ان میں سے اب تک 7 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ راحت اور بچاؤ کا کام ابھی بھی جاری ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔