اہم خبریں: ہندوستان کے وزیر اعظم او بی سی کی فلاح نہیں چاہتے... راہل گاندھی

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی، تصویر&nbsp;@INCIndia</p></div>

راہل گاندھی، تصویر@INCIndia

user

قومی آواز بیورو

17 Apr 2023, 2:21 PM

ہندوستان کے وزیر اعظم او بی سی کی فلاح نہیں چاہتے...راہل گاندھی

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ آپ (بی جے پی) او بی سی کی بات کرتے ہیں، ان کی شمولیت کی بات کرتے ہیں، او بی سی کو طاقت دینے کی بات کرتے ہیں، انہیں ہندوستان کی ترقی میں شامل کرنے کی بات کرتے ہیں، پھر پہلے او بی سی کی مردم شماری کو عام کریں۔ میں آپ کو ضمانت دیتا ہوں کہ ہندوستان کے وزیر اعظم یہ نہیں کریں گے کیونکہ وہ او بی سی کی فلاح نہیں چاہتے۔

17 Apr 2023, 12:28 PM

سماج وادی پارٹی کے رہنما اعظم خان کی طبیعت بگڑی، دہلی کے سر گنگارام اسپتال میں داخل

سماج وادی پارٹی کے رہنما اعظم خان کی طبیعت اچانک خراب ہونے کی وجہ سے انہیں دہلی کے سر گنگارام اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان کی حالت مستحکم اور زیر نگرانی میں ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اعظم خان کو صبح 3 بجے سر گنگا رام اسپتال کے شعبہ سرجری میں داخل کرایا گیا ہے۔

17 Apr 2023, 11:20 AM

دہلی میں عآپ کی میئر امیدوار ہوں گی شیلی اوبرائے، سنجے سنگھ نے کیا اعلان

عآپ کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے کہا کہ ایک بار پھر میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب 26 اپریل کو ہونا ہے۔ سی ایم اور پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے فیصلہ کیا ہے کہ ڈاکٹر شیلی اوبرائے ایک بار پھر انتخابات میں ہماری امیدوار ہوں گی۔ ڈپٹی میئر کے عہدے کے لیے آل محمد اقبال ہمارے امیدوار ہوں گے۔


17 Apr 2023, 9:13 AM

ملکارجن کھڑگے کا پی ایم مودی کو خط، کہا- مردم شماری فوری کرائی جائے

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے پی ایم مودی کو ایک خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ 2021 میں ہونے والی مردم شماری کو فوری طور پر کرائی جائے اور ذات پات کی مردم شماری کو اس کا لازمی حصہ بنایا جائے۔ اس سے سماجی انصاف اور بااختیاریت کو تقویت ملے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔