’بریک فاسٹ میٹنگ‘ سے اپوزیشن لیڈران کا اظہارِ یکجہتی، راہل گاندھی کا بی جے پی-آر ایس ایس پر حملہ

بریک فاسٹ میٹنگ / تصویر ٹوئٹر
بریک فاسٹ میٹنگ / تصویر ٹوئٹر
user

قومی آواز بیورو

03 Aug 2021, 11:20 AM

’بریک فاسٹ میٹنگ‘ سے اپوزیشن لیڈران کا اظہارِ یکجہتی، راہل گاندھی کا بی جے پی-آر ایس ایس پر حملہ

راہل گاندھی کی طرف سے طلب کی گئی اپوزیشن لیڈران کی بریک فاسٹ میٹنگ ختم ہو گئی ہے۔ میٹنگ کے دوران تمام حزب اختلاف کی جماعتوں نے یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ لڑائی جمہوریت کی بقا کی ہے اور ہم متحد ہو کر لڑیں گے۔

دریں اثنا، راہل گاندھی نے کہا، ’’میرے خیال میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم تمام قوتوں کو یکجا کریں۔ تمام آوازیں (عوام کی) یکجا رہیں گی تو بی جے پی اور آر ایس ایس کے لئے انہیں دبانا مشکل ہو جائے گا۔‘‘

03 Aug 2021, 10:16 AM

’بریک فاسٹ میٹنگ‘ کے لئے کانسٹی ٹیوشن کلب پہنچے اپوزیشن لیڈران، راہل گاندھی بھی موجود

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی دعوت پر کانسٹی ٹیوشن کلب میں منعقدہ بریک فاسٹ میٹنگ میں شرکت کے لئے لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے قائدین حزب اختلاف پہنچ چکے ہیں۔ راہل گاندھی بھی میٹنگ میں موجود ہیں۔ تاہم عام آدمی پارٹی کا کوئی لیڈر تاحال میٹنگ میں شرکت کے لئے نہیں پہنچا ہے۔

میٹنگ میں کانگریس کے علاوہ این سی پی، شیو سینا، آر جے ڈی، سماجوادی پارٹی، سی پی آئی ایم، سی پی آئی، آئی یو ایم ایل، آر ایس پی، کے سی ایم، جے ایم ایم، این سی، ٹی ایم سی اور ایل جے ڈی کے لیڈران موجود ہیں۔

03 Aug 2021, 9:37 AM

راہل گاندھی کی دعوت پر ’بریک فاسٹ میٹنگ‘ کے لئے پہنچے اپوزیشن لیڈران

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کی دعوت پر متعدد حزب اختلاف کے لیڈران بریک فاسٹ میٹنگ میں شرکت کے لئے دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کل پہنچ گئے ہیں۔ اس اجلاس کے دوران مانسون اجلاس کے حوالہ سے حکمت عملی بنانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ بریک فاسٹ میٹنگ کے لئے ترنمول کانگریس، این سی پی سمیت کل 17 سیاسی جماعتوں کے لیڈران کی شرکت کی توقع ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔