بڑی خبر: تھائی لینڈ آپریشن، 11ویں بچے کو غار سے بحفاظت نکالا گیا

باہرنکالے گئے تمام بچوں کو ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ غار میں پھنسے بچے اور کوچ کی صحبت ٹھیک ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

10 Jul 2018, 5:06 PM

تھائی لینڈ آپریشن، غار سے 11ویں بچے کے بحفاظت نکالا گیا

شمالی تھائی لینڈ کی سیلاب زدہ غار میں پھنسے ہوئے بچوں کو نکالنے کی مہم جنگی پیمانے پر جاری ہے۔ دوپہر تک دو بچوں کو نکالا گیا تھا اور شام ہوتے ہوتے ایک اور بچہ بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ اب صرف کوچ اور ایک بچہ ہی غار کے اندر بچے ہوئے ہیں۔ پیر کے روز غار سے 4 بچوں کو باہر نکالا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ایک فٹ بال کی ٹیم کے 11 بچے ان کا کوچ گزشتہ ہفتہ قبل غار میں پھنس گئے تھے۔ بچوں کی عمر 11 سے 17 سال ہے اور یہ ایک ٹریننگ ٹرپ کے دوران تھیم لوانگ نامی غار میں پھنس گئے تھے۔ 9 دنوں بعد بچوں کے پھنسنے کا پتہ چلا تھا۔ 23 جون سے پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کے لئے چلائی جا رہی مہم کا آج تیسرا دن ہے۔

باہرنکالے گئے تمام بچوں کو ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ غار میں پھنسے بچے اور کوچ کی صحبت ٹھیک ہے۔

10 Jul 2018, 4:15 PM

ممبئی: وڈودرا ایکسپریس نالاسوپار-ویرار کے بیچ ٹریک پر پھنسی

ممبئی میں باری بارش کے سبب لوگوں کا برا حال ہے۔ اس بیچ بارش کی وجہ سے نالاسوپار اور ویرار کے بیچ وڈودرا ایکسپریس پھنس گئی ہے۔ ریلوے ٹریک پر پانی بھر گیا ہے اور مسافروں کو نکالنے کے لئے این ڈی آر ایف کی ٹیم کو بلایا گیا ہے۔

ممبئی کی لائف لائن کہی جانے والی ویسٹرن ریلوے اور سنٹرل ریلوے کی مضافاتی ٹرین، ٹریک پر واٹر لاگنگ کے سبب 15-20 منٹ کی تاخیر سے چل رہی ہے جس کی وجہ سے مسافر پریشان ہیں۔
وسائی ویرار سیکٹر میں ویسٹرن ریلوے کی خدمات معطل کر دی گئی ہیں۔ خدمات صرف چرچ گیٹ اور وسائی کے بیچ آپریٹ ہو ہی ہیں۔ وہیں لمبی دوری کی ممبئی آنے والی یا جنے والی کئی ٹرینوں کو یا تو رد کر دیا گیا ہے یا ممبئی-گجرات اور ممبئی-نئی دہلی کی طرف منتقل کر دیا گیا ہے۔
بڑی خبر: تھائی لینڈ آپریشن، 11ویں بچے کو غار سے بحفاظت نکالا گیا
10 Jul 2018, 2:10 PM

بنارس میں منا بجرنگی کی آخری رسومات ادا

مافیہ ڈان منا بجرنگی کی آخری رسومات بنارس کے منی کرنکا گھاٹ پر ادا کر دی گئی ہیں۔ بجرنگی کے بیٹے سمیر سنگھ نے رسومات کو ادا کیا۔ اس موقع پر ان کے رشتہ دار اور قریبی لوگ شامل ہوئے۔

قبل ازیں، صبح کے وقت منا بجرنگی کی لاش باغپت سے ان کے آبائی ضلع جونپور میں پہنچی تھی، جہاں خاندان کے افراد نے آخری درشن کئے۔ اس کے بعد منا بجرنگی کی لاش کو لے کر اس کے اہل خانہ بنارس کے لئے روانہ ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ 9 جولائی کو باغپت جیل میں ایک گروہ کے سرغنہ نے منا بجرنگی کا گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔


10 Jul 2018, 9:38 AM

ممبئی میں 24 گھنٹے میں 165 ملی میٹر سے زیادہ بارش

ممبئی میں بھاری بارش جاری ہے اور شہر بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 165.8 ملی میٹر بارش درج کی گئی ہے۔ وہیں ممبئی کے مضافات میں 184.3 ملی میٹر بارش درج کی گئی ہے۔

10 Jul 2018, 9:38 AM

بھاری بارش سے تین مکان زمیں دوز

بارش کی وجہ سے بوری ولی ایسٹ میں 3 مکان بھربھرا کر گر گئے۔ غنیمت یہ رہی کہ اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ یہ حادثہ رات کو 10 بجے پیش آیا۔


10 Jul 2018, 8:59 AM

بھاری بارش کے سبب ممبئی شہر پانی پانی

ممبئی میں گزشتہ شب ٹھہر ٹھہر کر بارش ہوتی رہی جس کے سبب شہر بھر کے زیادہ ترعلاقوں میں واٹر لاگنگ کی صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔ سڑکیں، گلیاں، سوسائٹیوں ہر جگہ بارش کا پانی بھرا ہوا ہے۔ بارش کے سبب آج (منگل) بھی اسکول بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

رات بھر ہوئی بارش کی وجہ سے نچلے علاقوں میں پانی بھر گیا اور ٹریفک کا برا حال ہے۔ وڈالا ریلوے اسٹیشن کی پٹریاں پانی میں ڈوب گئی ہیں۔ جس کے چلتے ریلوے خدمات بھی متاثر ہوئی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔