مدھیہ پردیش: بھوپال سمیت 8 سیٹوں پر انتخابی تشہیر کا آج آخری دن

مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کے تحت 12 مئی کو ریاست کے بھوپال سمیت آٹھ پارلیمانی حلقوں میں ہونے والی ووٹنگ سے قبل آج شام چھ بجے انتخابی مہم کا شور ختم ہو جائے گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

بھوپال: مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کے تحت 12 مئی کو ریاست کے بھوپال سمیت آٹھ پارلیمانی حلقوں میں ہونے والی ووٹنگ سے قبل آج شام چھ بجے انتخابی مہم کا شور ختم ہو جائے گا۔

اس کے ساتھ ہی آج شام سے ان تمام پارلیمانی حلقوں بھوپال، ودیشا، ساگر، گنا، بھنڈ، مورینا، راج گڑھ اور گوالیار میں سبھی عوامی جلسے ختم ہو جائیں گے۔ اس کے بعد اب ان مقامات پر امیدوار صرف گھر گھر جا کر ہی لوگوں سے رابطہ کر سکیں گے۔

سرکاری اطلاعات کے مطابق عوامی نمائندگی ایکٹ کی دفعہ کے تحت ووٹنگ ختم ہونے کے لئے مقرر کئے گئے وقت کے ساتھ ختم ہونے والے 48 گھنٹوں میں عوامی اجتماعات پر پابندی نافذ رہے گی۔ اس دوران کوئی بھی شخص پولنگ علاقے میں کسی انتخابی تشہیر کے لئے کوئی بھی عوامی جلسہ یا میٹنگ منعقد نہیں کرے گا۔ سنیما گھر، کیبل نیٹ ورک، ٹیلی ویژن یا دیگر ذرائع کے ذریعہ عوام سے الیکشن سے متعلق کوئی بات یا تشہیر کرنے پر پابندی ہوگی۔ نکڑ ناٹک، موسیقی کے جلسےیا دیگر تفریحی پروگراموں کے ذریعہ بھی انتخابی مہم یا ووٹر کو متاثر کرنے کی کوشش پر پوری طرح پابندی رہے گی۔ اس سلسلے میں ہدایات کی خلاف ورزی کرنے پر معاملہ درج کرکے تادیبی کارروائی بھی کی جائے گی۔


ریاست میں 12 مئی کو ان پارلیمانی حلقوں کے بعد 19 مئی کو باقی آٹھ سیٹوں دیواس، اجین، اندور، دھار، مندسور، رتلام، كھرگون اور کھنڈوا میں پولنگ ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔