حج مصارف کی دوسری قسط اد اکرنے کی آخر ی تاریخ میں توسیع

جو عازمین آن لائن ادائیگی کرنا چاہیں وہ انٹرنیٹ بینکنگ‘ ڈیبیٹ کارڈ اور کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی کے لئے حج کمیٹی کی ویب سائیٹ www.hajcommittee.gov.in پر مہیا ای پے منٹ آپشن استعمال کرسکتے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

حیدرآباد: مرکزی حج کمیٹی نے منتخب عازمین حج کو حج مصارف کو 1,20,000/- روپئے کی دوسری قسط ادا کرنے کی آخری تاریخ چہارشنبہ 20 مارچ مقرر کی تھی تاہم اس تاریخ میں 5 اپریل تک توسیع دی گئی ہے۔ منتخب عازمین حج اب 5 اپریل تک دوسری قسط کی رقم جمع کرسکتے ہیں ۔ یہ رقم اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے اکاؤنٹ نمبر32175020010 FEE TYPE-25 میں یا یونین بینک آف انڈیا کے اکاؤنٹ نمبر 318702010406009 (Haj Account) میں بینک کی کسی بھی برانچ میں جہاں کور بینکنگ کی سہولت ہو جمع کروائی جاسکتی ہے۔

جو عازمین آن لائن ادائیگی کرنا چاہیں وہ انٹرنیٹ بینکنگ‘ ڈیبیٹ کارڈ اور کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی کے لئے حج کمیٹی کی ویب سائیٹ www.hajcommittee.gov.in پر مہیا ای پے منٹ آپشن استعمال کرسکتے ہیں۔ عازمین بینک میں ادائیگی کے بعد بینک کی رسید کی ایک کاپی دفتر حج کمیٹی میں داخل کریں اور ایک کاپی اپنے پاس محفوظ رکھیں۔

عازمین بینک چالان پر یا ای پے منٹ کے ذریعہ ادائیگی پر اپنا ریفرنس نمبر بھی لازماًدرج کریں‘ اس طرح یہ رقم راست ان کے نام پر جمع ہوگی۔ مزید تفصیلات کے لئے دفتر حج کمیٹی ‘ واقع حج ہاؤز نامپلی حیدرآباد فون نمبر 040-23 29 8793. پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔ حج مصارف کی تیسری قسط کا فضائی سفر کے مصارف کا تعین ہونے کا بعدتعین اور اعلان کیا جائے گا اور یہ رقم وسط مئی سے لے کر وسط جون 2019 تک اداکرنی ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔