زمین کے بدلے نوکری معاملہ: لالو پرساد اور ان کے بیٹوں کو بڑی راحت، عدالت سے ملی ضمانت

دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ معاملے کی سماعت کرتے ہوئے کہا "انہیں بغیر گرفتار کیے ہی چارج شیٹ داخل کر دی گئی، اس لیے ان سبھی کو ایک۔ایک لاکھ کے نجی مچلکے پر ضمانت دی جاتی ہے"۔

<div class="paragraphs"><p>لالو پرساد اور تیجسوی یادو (فائل) / آئی اے این ایس</p></div>

لالو پرساد اور تیجسوی یادو (فائل) / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

زمین کے بدلے نوکری معاملے میں سابق مرکزی وزیر ریل اور آر جے ڈی صدر لالو پرساد اور ان کے کنبہ کو دہلی کی راؤز ایونیو عدالت سے بڑی راحت ملی ہے۔ عدالت نے اس معاملے میں لالو، ان کے بیٹے تیجسوی یادو اور تیج پرتاپ یادو سمیت 9 ملزمین کو ضمانت دے دی۔ عدالت نے ملزمین کو ضمانت دیتے ہوئے کہا کہ انہیں بغیر گرفتار کیے ہی چارج شیٹ داخل کر دی گئی۔ اس لیے عدالت سبھی کو ایک۔ایک لاکھ کے نجی مچلکے پر ضمانت دیتی ہے۔

سماعت کے دوران ای ڈی نے عدالت سے کہا کہ رابڑی دیوی، ہیما یادو اور میسا یادو کو ضمانت دینے کے گزشتہ حکم کی طرح ہی ڈائرکشن دیے جا سکتے ہیں۔ اس کے بعد عدالت نے سبھی ملزمین کو اپنے پاسپورٹ عدالت میں جمع کرنے کی ہدایت دی۔ اب اس معاملے کی اگلی سماعت 25 اکتوبر کو ہوگی۔

ای ڈی نے چارج شیٹ میں تیج پرتاپ یادو کو ملزم نہیں بنایا تھا لیکن عدالت نے تیج پرتاپ کو سمن جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ تیج پرتاپ یادو بھی لالو پرساد کے کنبہ کے رکن ہیں اور منی لانڈرنگ میں ان کے کردار سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے۔


عدالت نے کہا تھا کہ بڑی تعداد میں زمین کے ٹکڑوں اور املاک کا ٹرانسفر ہوا ہے۔ یادو کنبہ نے عہدے کا غلط استعمال کیا ہے۔ عدالت نے کہا تھا کہ یادو کنبہ کے نام پر زمین کے ٹکڑے کی منتقلی ہوئی ہے۔

لالو، تیجسوی اور تیج پرتاپ کے ساتھ میسا بھارتی بھی ملزم ہیں۔ لیکن میسا بھارتی کو ای ڈی معاملے میں پہلے ہی سمن جاری کر چکا ہے اور ان کو ضمانت ملی ہوئی ہے۔ آج کے سمن کے حساب سے میسا کو عدالت میں پیش ہونے کی ضرورت نہیں تھی۔

اس پورے معاملے میں بہار کے سابق نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو نے کہا کہ کہ سیاسی انتقام کے لیے یہ مقدمہ کیا گیا ہے۔ حکومت کے ذریعہ مرکزی ایجنسیوں کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔ ہمیں عدالت پر پورا یقین ہے۔ یہ لوگ (بی جے پی) بار بار سیاسی سازش کرتے رہتے ہیں۔ اس مقدمہ میں کہیں بھی دم نہیں ہے۔ ہماری جیت یقینی ہے۔


غور طلب ہے کہ زمین کے بدلے نوکری معاملہ میں سماعت کے لیے ای ڈی کی ضمنی چارج شیٹ کی بنیاد پر عدالت نے ملزمین کو سمن جاری کیا تھا۔ تیج پرتاپ یادو اس معاملے میں پہلی بار عدالت میں پیش ہوئے۔ پیشی کے لیے لالو پرساد اپنی بیٹیوں میسا بھارتی اور روہنی آچاریہ کے ساتھ اتوار کی رات کو ہی پٹنہ سے دہلی پہنچ گئے تھے۔ وہیں پیشی کے لیے تیجسوی یادو بھی غیر ملکی دورے سے دہلی لوٹ آئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔