طوفان ’وایو‘ کے 24 گھنٹوں کے دوران خوفناک شکل اختیار کرنے کا خدشہ

بحیرہ عرب میں اٹھے طوفان ’وایو‘ کے 13 جون کی صبح گجرات کے ضلع گر سومناتھ کے ویراول ساحل کے قریب زمین سے ٹکرانے (لینڈ فال) کا امکان ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

ترواننت پورم: بحیرہ عرب کے جنوب مشرقی اور مشرقی وسطی علاقے کے اوپر بن رہا طوفان ’وایو‘ 110 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال-شمال مغربی علاقے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات نے منگل کو ایک بلیٹن جاری کر کے یہ اطلاع دی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ طوفان 11 جون کو صبح دو بجکر 30 منٹ پر بحیرہ عرب کے مشرقی وسطی حصے کے اوپر تک پہنچ گیا ہے۔ طوفان ’وایو‘ اب لکشدیپ سے 410 كلو ميٹر، ممبئی سے 600 کلومیٹر اور گجرات سے 740 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ طوفان کے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران شدید طوفان کی شکل لینے کا خدشہ ہے۔ طوفان ’وایو‘ کے 13 جون کی صبح تک گجرات کے پوربندر اور مہوا کے ساحل تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔’وایو‘ کی وجہ سے 110-120 كلوميٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔


گجرات ساحل پر طوفان ’وایو‘ کا ’لینڈ فال‘ ہونے کا خدشہ

بحیرہ عرب میں اٹھے طوفان ’وایو‘ کے 13 جون کی صبح گجرات کے ضلع گر سومناتھ کے ویراول ساحل کے قریب زمین سے ٹکرانے (لینڈ فال) کا امکان ہے۔

چیف سکریٹری جے این سنگھ نے صحافیوں کو یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ موسمیات سے ملی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق طوفان ’وایو‘ 13 جون کو صبح چھ سے سات بجے کے درمیان ویراول اور مهوا کے درمیان یا زیادہ امکان ہے کہ ویراول کے قریب زمین سے ٹکرائے گا۔ اب تک کی معلومات کے مطابق یہ اتنا شدید نہیں ہو گا کہ لوگوں کو گھر بار چھوڑنا پڑے۔ ویسے اگر اس کی شدت بڑھی تو اس بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔


انہوں نے کہا کہ ریاستی انتظامیہ کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لئے مکمل طورپر تیار ہے، وزیر اعلی نے آج صبح جائزہ لیا ہے اور دوپہر کو بھی ایسا کریں گے۔ این ڈی آر ایف کی ٹیمیں، فوج، بحریہ اور کوسٹ گارڈ اپنی اپنی ٹیموں کے ساتھ تال میل سے کام کریں گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حال ہی میں خلیج بنگال میں آئے طوفان ’فانی‘ سے نمٹنے کی اڑیسہ حکومت کی قابل ستائش کوشش کے پیش نظر وہ وہاں کے چیف سکریٹری سے بھی بات کریں گے اور دیکھیں گے کہ ضرورت پڑنے پر ان کے تجربے کا فائدہ ’وایو‘ کے معاملے میں کس طرح لیا جا سکے۔


واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے طوفان ’وایو‘ کے پیش نظر گجرات کے ساحلی علاقہ سوراشٹر علاقے میں کل سے لے کر 14 جون تک زیادہ بارش کی وارننگ جاری کی ہے۔ یہ آج صبح ساڑھے پانچ بجے تک ویراول سمندر سے 690 کلومیٹر جنوب میں واقع تھا۔ زمین سے ٹکراتے وقت اس کی رفتار 110 سے لے کر 135 کلومیٹر فی گھنٹہ رہ سکتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 11 Jun 2019, 5:10 PM