اخوان کے سابق رکن لانس نائک نذیر احمد وانی کو بعد از مرگ اشوک چکر

جموں و کشمیر میں عسکریت پسندوں سے لڑتے ہوئے عظیم قربانی دینے والے فوجی لانس نائک نذیر احمد وانی کو اعلی اعزاز اشوک چکر سے نوازا جائے گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: جموں و کشمیر میں عسکریت پسندوں سے لڑتے ہوئے عظیم قربانی دینے والے فوجی لانس نائک نذیر احمد وانی کو اعلی اعزاز اشوک چکر سے نوازا جائے گا۔

صدر رام ناتھ کووند نے لانس نائک وانی کو اشوک چکر دینے کی سفارش کو منظوری دے دی ہے۔ فوج کی جموں و کشمیر لائٹ انفینٹری کے لانس نائک وانی نے گزشتہ 25 نومبر 2018 کو جموں و کشمیر کے ایک گاؤں میں 6 مسلح ملی ٹینٹوں کے ساتھ لوہا لے کر عظیم قربانی پیش کی تھی۔

لانس نائک نذیراحمد وانی 162 ٹیٹوریل آرمی بٹالین کا حصہ تھے اور وہ اس سے پہلے آرمی میڈل بھی حاصل کر چکے تھے۔ کسی بھی فوجی کو دیئے جانے والے اعزازات میں اشوک چکر سب سے اہم ہوتا ہے۔

اس سے قبل انہوں نے آمنے سامنے کی فائرنگ میں دو ملی ٹینٹوں کو ہلاک کردیا تھا۔ بری طرح سے زخمی ہونے کے باوجود لانس نائک وانی نے اپنی زندگی کی پرواہ کیے بغیر اپنے ساتھی فوجیوں کی حفاظت میں ایک اہم کردار ادا کیا تھا۔ لانس نائک وانی کو ان کی غیر معمولی شجاعت کے لئے امن کے اعلی اعزاز اشوک چکر نوازا جائے گا۔

غور طلب ہے کہ فوج میں منسلک ہونے سے پہلے جموں و کشمیر کی کولگام تحصیل کے اشموجی گاؤں کے رہائش نذیر اخوان المسلمین کے ملی ٹینٹ تھے اور ہندوستانی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف سرگرمیاں چلاتے تھے۔ بعد ازاں انہوں نے خود سپردگی کر دی اور انہیں حکومت کے ایک پروگرام کے تحت ٹیریٹوریل آرمی میں شامل کر لیا گیا۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔