وشو گرو سرکار پیسے لیکر بھی ٹیکہ مہیا نہیں کرا پارہی ، جبکہ ہم نے بنایا تھا عالمی ریکارڈ : لالو

جنتادل کی حکومت کےدور میں حکومت نے پولیوں ٹیکہ کاری کا ورلڈ ریکارڈ بنایا تھا اور بچوں کو مفت ٹیکہ لگایا تھا ۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) کے صدر اور بہار کے سابق وزیراعلیٰ لالوپرساد یادو نے کل مرکز کی نریندر مودی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ وشو گرو سرکار اپنے شہریوں سے پیسے لیکر بھی انہیں ٹیکہ مہیا نہیں کرا پارہی ہے جبکہ نوے کی دہائی میں سماجوادی حکومت نے ٹیکہ کاری کا ورلڈ ریکارڈ بنایا تھا۔

لالو یادو نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کر کے وزیراعظم نریندر مودی سے ملک کے تمام شہریوں کو کورونا کا مفت ٹیکہ دیئے جانے کی مانگ کرتے ہوئے کہاکہ سال 1996-97 میں جب ہم سماجوادیوں کی ملک میں جنتادل کی حکومت تھی ، جس کا میں قومی صدر تھا تب ہم نے پولیوں ٹیکہ کاری کا ورلڈ ریکارڈ بنایا تھا۔ اس وقت آج جیسی سہولیات اور بیداری بھی نہیں تھی پھر بھی 07 دسمبر 1996 کو 11.74 کروڑ بچوں اور 18 جنوری 1997 کو 12.37 کروڑ بچوں کو پولیوکا ٹیکہ دیا گیا تھا۔ وہ ہندوستان کا عالمی ریکارڈ تھا۔


آرجے ڈی صدر نے کہاکہ اس دور میں ویکسین کے تئیں لوگوں میں ہچکچاہٹ تھی لیکن جنتادل کی زیر قیادت سماجوادی حکومت نے عزم مصمم کیا تھاکہ پولیو کو جڑ سے ختم کرکے آنے والی نسلوں کو اس سے آزادی دلائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ آج افسوس ہوتاہے کہ مبینہ وشوگرو سرکار اپنے شہرویوں کو پیسے لیکر بھی ٹیکہ دستیاب نہیں کرا پارہی ہے ۔

مسٹر یادو نے کہاکہ وہ وزیراعظم سے درخواست کرتے ہیں کہ اس جان لیوا وبا ئی بیماری میں عالم گیر ٹیکہ کاری پروگرام کے تحت پورے ملک کے باشندوں کو مفت ٹیکہ دینے کا اعلان کریں۔ انہوں نے ملک میں ٹیکہ کی الگ ۔ الگ قیمتوں پر بھی سوال کھڑا کیا اور کہاکہ ریاست اور مرکزکی قیمتیں الگ ۔ الگ نہیں ہونی چاہئے ۔ یہ مرکز کی ذمہ داری ہے کہ ہر ایک شہری کی مکمل ٹیکہ کاری مفت میں ہو ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔