مودی اور نتیش حکومت پر لالو کا طنز: ’پیاز آج انار ہو گئی ہے!‘

لالو پرساد یادو نے بہار سمیت ملک بھر میں پیاز کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ پر مودی اور ریاست کی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے راج میں پیاز کی قیمتیں انار کے برابر ہوگئی ہیں!

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

پٹنہ: راشٹریہ جنتادل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو نے بہار سمیت پورے ملک میں پیاز کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ پر وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت اور ریاست کی نتیش کمار حکومت کو نشانہ لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے راج میں پیاز کی قیمتیں انار کے برابر ہوگئی ہیں۔

یادو نے ٹوئٹر پر لکھا کہ مودی، پاسوان اور نتیش راج میں پیازوا انار ہوگئیل۔ انہوں نے پیاز کی قیمتوں میں اضافہ کے لئے وزیراعظم، بہار کے وزیراعلی نتیش کمار کے علاوہ فوڈ سپلائی کے مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان کو بھی نشانہ بنایا۔


خیال رہے کہ گزشتہ کچھ مہینوں سے ملک میں پیاز کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ کئی ریاستوں میں جہاں اس کی قیمت سو روپے کلوگرام کو بھی پار کرچکی ہے وہیں بہار میں پیاز کی قیمت 70 سے 80روپے فی کلوگرام ہے۔لوگوں کو راحت دینے کے لئے پٹنہ میں بہاراسٹیٹ کوآپریٹیو مارکنگ ایسوسی ایشن لمیٹڈکی طرف سے بازار سے قیمت پر لوگوں کو پیاز دستیاب کرائی گئی لیکن ہر شخص کو صرف دو کلوگرام ہی پیاز دی گئی۔

خیال رہے کہ چار ہ گھپلہ معاملہ میں قصوروار ٹھہرائے جانے کے بعد جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی میں واقع ہوٹ وار جیل میں سزا کاٹ رہے، لالو یادو طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے گزشتہ کچھ مہینوں میں رانچی میں رمس اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 01 Dec 2019, 11:21 AM